جنوبی بھارت
ٹاملناڈو پی ایف آئی کیس‘ این آئی اے کے ہاتھوں 5 افراد گرفتار
این آئی اے نے اضلاع تھینی‘ ڈنڈیگل‘ مدورائی اور چینائی میں 6 مقامات پر تلاشیاں لیں۔ اس نے ملزمین کی جائیدادوں بشمول مکانوں اور فارم ہاؤزس کی تلاشی لی۔
نئی دہلی: نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی(این آئی اے) نے منگل کے دن ٹاملناڈو پی ایف آئی سازش کیس کے سلسلہ میں 5 افراد بشمول 2 وکیلوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمین کے نام عبدالرزاق‘ وکیل محمد یوسف‘وکیل ایم محمد عباس‘ اے خضراور صادق علی بتائے گئے ہیں۔
این آئی اے نے کہا کہ ان گرفتاریوں کے ساتھ جملہ گرفتاریوں کی تعداد 15 ہوگئی۔ قبل ازیں این آئی اے نے اضلاع تھینی‘ ڈنڈیگل‘ مدورائی اور چینائی میں 6 مقامات پر تلاشیاں لیں۔ اس نے ملزمین کی جائیدادوں بشمول مکانوں اور فارم ہاؤزس کی تلاشی لی۔ این آئی اے کا کہنا ہے کہ قابل اعتراض مواد بشمول تیزدھار والے ہتھیار‘ ڈیجیٹل آلات اور کاغذات ضبط ہوئے۔