تلنگانہ

سری لنکا میں بین الاقوامی گلوبل اکنامک اینڈ ٹکنالوجی سمٹ 2025 سے خطاب کیلئے تارک راماراو مدعو

تلنگانہ کے سابق وزیر وبی آر ایس پارٹی کے کارگزارصدر کے ٹی راما راؤ 10 نومبر کو سری لنکا کا دورہ کریں گے۔ وہ کولمبو میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی گلوبل اکنامک اینڈ ٹکنالوجی سمٹ 2025 میں خطاب کریں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر وبی آر ایس پارٹی کے کارگزارصدر کے ٹی راما راؤ 10 نومبر کو سری لنکا کا دورہ کریں گے۔ وہ کولمبو میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی گلوبل اکنامک اینڈ ٹکنالوجی سمٹ 2025 میں خطاب کریں گے۔

متعلقہ خبریں
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد


سری لنکا کی وزارت سائنس و ٹکنالوجی کی جانب سے گِٹس سری لنکا کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹراولا حلمی نے کے ٹی آر کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔


یہ اجلاس 10 سے 12 نومبر تک کولمبو کے دی کنگس بری ہوٹل میں منعقد ہوگا۔ کے ٹی آر اس میں بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوں گے۔


اس بین الاقوامی سمٹ میں اختراع ، ڈیجیٹل تبدیلی اور علاقائی تعاون جیسے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔


دنیا بھر سے پالیسی ساز، صنعت کار اور ٹکنالوجی لیڈراس گلوبل اکنامک اینڈ ٹکنالوجی سمٹ 2025 میں شرکت کریں گے۔