یوروپ

طیب اردغان کا مسلم امہ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد اور اتحاد ویکجہتی کا پیغام

صدر اردغان نے اپنے پیغام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کا بھی ذکر کرتےہوئے کہا:"دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی تاریخی کامیابی پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنا ہر گز نا ممکن ہے۔

انقرہ: صدر رجب طیب اردغان نے عالم اسلام کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیا۔ اردغان نے عید الاضحی کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا اور کہا کہ”میں آپ کو تہہ دل سے عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ یہ مقدس ایام ہماری قوم، مسلم امہ اور پوری انسانیت کے لیے بھلائی کا وسیلہ ثابت ہوں۔”

متعلقہ خبریں
میدک فساد کا کانگریس حکومت سخت نوٹ لے: اسد الدین اویسی
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
حضرت بل میں نماز عید کی تمام تیاریاں مکمل: درخشاں اندرابی
حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے انتخابات
خواتین تحفظات بل کو صدرجمہوریہ کی منظوری

صدر اردغان نے اسرائیلی بربریت کے شکار غزہ کے عوام کو عید کا پیغام دیا ہے۔ اردغان نے کہا کہ "میں اپنے بھائیوں کو تہہ دل سے عید الاضحی کی مبارکباد دیتا ہوں جو غزہ میں نسل کشی اسرائیل کے مظالم کا شکار ہیں، میری دعا ہے کہ ہمارے بھائی جو ہر روز مصائب، مظلوم اور قتل عام کا شکار ہیں یہ جلد از جلد ، امن، سلامتی اور استحکام سے ہمکنار ہوں۔”

اردغان نے کہا کہ غزہ کو ہماری امداد 55 ہزار ٹن سے تجاوز کر چکی ہے اور یاد دلایا کہ اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی لین دین بند کر دیا گیا ہے۔

ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں جا ری ہونے کا اظہار کرتے ہوئے صدر ایردوان نے بتایا کہ”صہیونی نیٹ ورک کے تمام تر دباؤ کے باوجود، ہم ہر پلیٹ فارم پر عدل، انصاف اور امن کا دفاع کرتے ہیں، ہم حوصلے کے ساتھ حق کا نعرہ لگانے سے نہیں ہچکچاتے۔ بچوں کے قاتل اسرائیل اور اس کے حامیوں کی تمام تر بربریت کے باوجود انشااللہ فتح فلسطینی عوام کے قدم چومے گی۔”

صدر اردغان نے اپنے پیغام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کا بھی ذکر کرتےہوئے کہا:”دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی تاریخی کامیابی پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنا ہر گز نا ممکن ہے۔40 سالوں سے کسی جونک کی طرح ہماری قوم کا خون اور وسائل چوسنے والی علیحدگی پسند دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے تک ہم اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔”

a3w
a3w