شمالی بھارت

یوپی میں طالبہ کے بال پکڑ کر کھینچنے پر ٹیچر معطل

پانچویں جماعت کی طالبہ کے بال کھینچنے اور اسے لات مارنے پر ایک سرکاری اسکول کے ٹیچر کو آج یہاں معطل کردیا گیا۔ یہ واقعہ مبینہ طور پر چند دن پہلے بسولی کے پرائمری اسکول میں پیش آیا تھا۔

بلیا: پانچویں جماعت کی طالبہ کے بال کھینچنے اور اسے لات مارنے پر ایک سرکاری اسکول کے ٹیچر کو آج یہاں معطل کردیا گیا۔ یہ واقعہ مبینہ طور پر چند دن پہلے بسولی کے پرائمری اسکول میں پیش آیا تھا۔

بلیا کے ڈسٹرکٹ بیسک شیکشا ادھیکاری (بی ایس اے) منیش کمار سنگھ نے بتایا کہ اجیت یادو کے خلاف ایک شکایت موصول ہوئی تھی اور یہ الزام لگایا گیا تھا کہ اُس نے ایک طالبہ کی چوٹی پکڑ کر کھینچی اور اسے لات ماری۔

شکایت موصول ہونے پر بیریا کے بلاک ایجوکیشن آفیسر (بی ای او) نے 13 اگست کو تحقیقات کیں۔ اس طالبہ کے ہم جماعت ساتھیوں نے عہدیداروں کوبتایا کہ یادو نے لڑکی کے بال پکڑ کر کھینچے تھے اور اسے لات ماری تھی۔

متاثرہ لڑکی نے بھی تحقیقاتی عہدیداروں کو اس واقعہ کے بارے میں بتایا۔ سنگھ نے کہا کہ ٹیچر کی یہ حرکت بچوں کے حق تعلیم قانون 2009 اور اترپردیش گورنمنٹ سروینٹ (ڈسپلن اینڈاپیل) رولس 1999 کی خلاف ورزی ہیں۔

یادو کو معطل کردیا گیا ہے اور بی ای او کو 15 دن کے اندر رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

a3w
a3w