ایشیاء

پاکستان میں تعینات ویتنام کے سفیر کی اہلیہ لاپتہ

پاکستان میں تعینات ویتنام کے سفیر کی اہلیہ لاپتہ ہوگئیں، پولیس نے سیف سٹی کیمروں سے جائزہ لیکر تلاش شروع کر دی ہے۔

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات ویتنام کے سفیر کی اہلیہ لاپتہ ہوگئیں، پولیس نے سیف سٹی کیمروں سے جائزہ لیکر تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں
سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ہنوز فرار
ویڈیو: آصف علی زرداری کی بحیثیت صدر پاکستان حلف برداری
ماں بیٹی اور بیٹا لاپتا
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پاکستان میں تعینات ویتنام کے سفیر کی اہلیہ 4 گھنٹے سے لاپتہ ہے، شوہر نے پولیس کو رپورٹ کردی۔

سفیرکا کہنا ہے کہ اہلیہ دن11 بجے گھرسے واک کیلئے نکلی تھیں، اب تک واپس نہیں آئی، پولیس نے بتایا کہ ویتنام سفیر اور ان کی اہلیہ میں ناچاقی کی بھی اطلاع ہے۔

پولیس نے رپورٹ درج کرکے سیف سٹی کیمروں سےجائزہ لیکرتلاش شروع کر دی ہے،حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن ڈویژن اور انویسٹی گیشن کی الگ الگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

پولیس حکام نے کہا کہ تحقیقات کو گھریلو ناچاقی کے رخ سے آگے بڑھایا جارہاہے، ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز تحقیقات کی نگرانی کررہے ہیں۔