شمالی بھارت

ویڈیو: وقف بورڈ جائیداد معاملہ: آل انڈیا مسلم جماعت کے صدر کی طرف سے خیرمقدم

آل انڈیا مسلم جماعت کے قومی صدر مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے وقف بورڈ ایکٹ میں مجوزہ ترمیم کا خیرمقدم کیا ہے۔

بریلی: آل انڈیا مسلم جماعت کے قومی صدر مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے وقف بورڈ ایکٹ میں مجوزہ ترمیم کا خیرمقدم کیا ہے۔

انہوں نے موجودہ وقف بورڈس پر تنقید کی اور الزام عائد کیا کہ بورڈ ارکان لینڈ مافیا کی ملی بھگت سے وقف جائیدادوں میں دھاندلیاں کررہے ہیں۔

انہوں نے مایوسی ظاہر کی کہ وقف بورڈس اپنا کام اچھی طرح کیا ہوتا تو ہندوستانی مسلمان کافی ترقی کرلیتے اور ان میں کسی ایک کو بھی بھیک مانگنا نہ پڑتا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ مرکزی حکومت طویل عرصہ تک اِس سلسلہ میں خاموش رہی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیا بل یہ مسائل حل کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں وقف بورڈ عہدیداروں کی زیادتیوں کی روک تھام میں ناکام رہیں۔

a3w
a3w