کھیل

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، محمد سمیع کی واپسی میں مزید تاخیر

بی سی سی آئی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کردیا۔ بنگلہ دیش کے خلاف ٹسٹ سیریز کھیلنے والے زیادہ تر کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔

ممبئی (اسپورسٹ ڈسک) بی سی سی آئی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کردیا۔ بنگلہ دیش کے خلاف ٹسٹ سیریز کھیلنے والے زیادہ تر کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان، کیپ ٹاون میں ٹسٹ جیتنے والی ایشیاء کی پہلی ٹیم۔ محمد سراج میان آف دی میاچ
روہت نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
انگلش ٹیم پاکستان پہنچ گئی
ٹی ٹوئنٹی میں نوجوانوں کو موقع دینا صحیح وقت تھا: روہت
پاکستان سیریز سے قبل بنگلہ دیش کو دھکا

وکٹ کیپر بلے باز دھرو جورل ایک بار پھر ٹیم انڈیا میں واپس آئے ہیں۔ سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ 3 میچوں کی ٹسٹ سیریز کیلئے ہندوستان کی 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیاہے۔ کپتان روہت شرما کی قیادت میں 16 اکتوبر سے یکم نومبر تک تین ٹسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔ جسپریت بمراہ کو ٹیم کی دوبارہ نائب کپتان کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف پہلی بار ہندوستانی ٹیم میں شامل ہونے والے یش دیال کو ڈراپ کردیا گیاہے۔ اکشر پٹیل اور دھرو جوریل کو ٹیم میں برقرار رکھا گیاہے۔ اس کے علاوہ تجربہ کار فاسٹ بولر محمد سمیع ایک مرتبہ پھر ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ سمیع فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔ بی سی سی آئی ذرائع کے مطابق سمیع آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جانے والی 5 میاچس کی ٹسٹ سیریز سے واپسی کرسکتے ہیں۔

ہندوستان کو ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں اپنی جگہ مزید مستحکم کرنے کیلئے مزید تین ٹسٹ میچ جیتنے ہوں گے۔ ہندوستانی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ایڈوانٹیج ملے گا۔ روہت اور کمپنی اس کا فائدہ اٹھانا چاہیں گے۔ بنگلہ دیش پر 2-0 سے کلین سویپ کی وجہ سے ہندوستان کو ڈبلیو ٹی سی کی درجہ بندی میں فائدہ ہوا ہے۔ اس کے بعد ہندوستان کو آسٹریلیا کے خلاف پانچ ٹسٹ میچوں کی بارڈر۔گواسکر ٹرافی کھیلنی ہے۔

ڈبلیو ٹی سی کی درجہ بندی کی بات کریں تو ہندوستان پہلے نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے۔ سری لنکا تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر ہے۔ ہندوستان یہ سیریز جیت کر مضبوطی کے ساتھ فائنل کی طرف بڑھنا چاہے گا تاکہ بارڈر۔گواسکر سیریز کے دوران اسے کوئی زیادہ پریشانی نہ ہو۔ بارڈر۔گواسکر سیریز کیلئے ہندوستان کو آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کی ٹسٹ ٹیم اس طرح ہے۔

روہت شرما (کپتان)، جسپریت بمراہ (نائب کپتان)، یشسوی جیسوال، شبمن گل، ویراٹ کوہلی، کے ایل راہول، سرفراز خان، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دھرو جورل (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، محمد سراج، آکاش دیپ۔

Photo Source: @ICHOfficial