تعلیم و روزگار
بیروزگار نوجوانوں کیلئے ٹیک مہندرا کی مفت ٹریننگ
ٹیک مہندرا فاؤنڈیشن اسمارٹ سنٹر نے 18تا30 سال عمر کے نوجوانوں کیلئے مفت تربیت اور 100فیصد ملازمت میں مدد کی پیشکش کی ہے۔

حیدرآباد: ٹیک مہندرا فاؤنڈیشن اسمارٹ سنٹر نے 18تا30 سال عمر کے نوجوانوں کیلئے مفت تربیت اور 100فیصد ملازمت میں مدد کی پیشکش کی ہے۔
بیروزگار نوجوانوں کو 4 ماہ کا آپٹیکل فائبر ٹکنیشن کورس کرواتے ہوئے ملازمت کے حصول میں بھرپور مدد کی جائے گی۔
اس کورس میں ایم ایس آفس، بنیادی کمپیوٹر ٹریننگ، انٹرنیٹ کانسیپٹ، سی وی کی تیاری اور ٹائپنگ پریکٹس بھی شامل ہے۔
اسمارٹ سنٹر کے منیجر راج کمار نے ایک بیان میں یہ بات بتائی۔
مزید تفصیلات کیلئے ٹیک مہندرا اسمارٹ سنٹر، ٹھاکر نواس مقابل سی سی شراف ہاسپٹل کاچی گوڑہ پر فون نمبرات 9703391669 یا 9030022505 پرربط پیدا کریں۔