کھیل

آئرلینڈ کی میری والڈرون ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی معمرکھلاڑی

آئرلینڈ کیلئے بطور وکٹ کیپر کھیلنے والی میری والڈرون کا یہ چوتھا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہے۔ تاہم انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ملک کیلئے ورلڈ کپ کھیلنے کا ان کا خواب کرکٹ میں پورا ہو گا۔ میری والڈرون اپنے اسکول کے زمانے سے ہی کھیلوں سے وابستہ ہیں۔

کیپ ٹاون: آئرلینڈ کی میری والڈرون ہمیشہ ملک کیلئے ورلڈکپ کھیلنا چاہتی تھیں۔ میری والڈرون کی عمر 38 سال ہے اور وہ جنوبی افریقہ میں جاری ویمنس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی سب سے معمر کھلاڑی ہیں۔ وہ ان چار منتخب کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے 38 سال سے زیادہ کی عمر میں خواتین کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلا ہے۔

متعلقہ خبریں
بارش سے متاثرہ ٹی ٹوئنٹی: بھارت نے آئرلینڈ کو 2 رنز سے شکست دی
نیدرلینڈ نے ٹی-20 ورلڈ کپ ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں
ورلڈ کپ پر توجہ دیں، ڈبلیو پی ایل کی نیلامی پر نہیں: ہرمن پریت
سلیکٹرس ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے موڈ میں نہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ۔کوہلی اور پنت کو جگہ ملنا تقریباً یقینی
ایشان کشن اور شریاس ایئر کا سنٹرل کنٹراکٹ ختم، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر کرنے پر بھی غور

 آئرلینڈ کیلئے بطور وکٹ کیپر کھیلنے والی میری والڈرون کا یہ چوتھا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہے۔ تاہم انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ملک کیلئے ورلڈ کپ کھیلنے کا ان کا خواب کرکٹ میں پورا ہو گا۔ میری والڈرون اپنے اسکول کے زمانے سے ہی کھیلوں سے وابستہ ہیں۔

 12 سال کی عمر میں وہ کھیلوں میں بطور منتظم حصہ لیتی تھیں اور اس دوران انہوں نے فٹبال، ہاکی اور باسکٹ بال میں بھی ہاتھ آزمایا۔ 13 سال کی عمر میں انہیں آئرلینڈ کی انڈر 16 فٹبال ٹیم میں جگہ ملی جہاں سے ان کے پیشہ ورانہ کیریر کا آغاز ہوا۔

میری والڈرون کا کہناہے کہ شروع میں انہیں کرکٹ سے نفرت تھی۔ ان کے والد جب ٹی وی پر کرکٹ دیکھتے تھے تو انہیں کچھ سمجھ نہیں آتا تھا۔ تاہم ان کے ایک کرکٹ سے محبت کرنے والے دوست نے انہیں کلب کرکٹ دیکھنے کی دعوت دی۔ میری والڈرون نے اس سے لطف اٹھایا تو اس نے ایک مقامی کلب میں شمولیت اختیار کی۔

 اس دوران جب کوئی وکٹ کیپر کلب میں موجود نہیں تھا تو انہوں نے یہ ذمہ داری سنبھالی اور یہیں سے آئرلینڈ کو سب سے زیادہ میاچس کھیلنے والا کھلاڑی ملا۔ میری والڈرون کی صلاحیتوں کو آئرلینڈ اے کے کوچ نے کلب کیلئے وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے دیکھا جس کے بعد انہوں نے 2010 میں قومی ٹیم کیلئے ڈیبیو کیا۔

 میری والڈرون نے بتایاکہ اس وقت تک ان کے ذہن میں فٹبال ترجیح تھی لیکن وقت کی کمی کے باعث انہیں ایک کھیل کا انتخاب کرنا پڑا۔ چنانچہ جب آئرلینڈ نے 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کیا تو انہوں نے فٹبال کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا۔

2015 میں آسٹریلیا کی سابق وکٹ کیپر جولیا پرائس نے میری والڈرون کو کلب ٹیم ہوبارٹ میں شمولیت کا دعوت نامہ بھیجا تھا۔ میری والڈرون وہاں گئی اور کھیلتے ہوئے امپائرنگ کا لیول۔1 کورس بھی مکمل کیا۔ اس کے بعد میری والڈرون کو جب بھی قومی ٹیم سے فارغ وقت ملتا وہ کھیلنے اور امپائرنگ کیلئے آسٹریلیا پہنچ جاتیں۔

 سال 2018 میں میری والڈرون کو آئرلینڈ کے فرسٹ کلاس پینل آف امپائر میں مقرر کیاگیا۔ وہ مردوں کے لسٹ اے میچ میں امپائرنگ کرنے والی پہلی خاتون امپائر بن گئیں۔ میری والڈرون ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کوالیفائر میاچس اور بگ بیش میں بھی امپائرنگ کرچکی ہیں۔

a3w
a3w