تلنگانہ

بی جے پی بہت جلد بڑا جلسہ عام منعقد کرے گی : بنڈی سنجے

صدر بی جے پی تلنگانہ ورکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے کہاکہ بی جے پی کی جانب سے تلنگانہ میں بہت جلد بڑے عوامی جلسہ کا انعقاد کیاجائے گا۔ اس جلسہ عام کو وزیر اعظم نریندرمودی اور بی جے پی کے سرکردہ قائدین مخاطب کریں گے۔

حیدرآباد: صدر بی جے پی تلنگانہ ورکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے کہاکہ بی جے پی کی جانب سے تلنگانہ میں بہت جلد بڑے عوامی جلسہ کا انعقاد کیاجائے گا۔ اس جلسہ عام کو وزیر اعظم نریندرمودی اور بی جے پی کے سرکردہ قائدین مخاطب کریں گے۔

متعلقہ خبریں
سرپنچوں کے بقائے جاری کرنے بنڈی سنجے کا مطالبہ
سینئر بی جے پی قائد نندکشور یادو، بہار اسمبلی کے اسپیکر منتخب
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
مودی جگتیال میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی

یہ جلسہ عام بی جے پی کے 11000 گلی کے نکڑ کے جلسوں کے بعد منعقد کیاجائے گا۔ صدر بی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے آج ضلع وقار آباد کے روپ خان پیٹ دیہی علاقہ میں منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کررہے تھے۔

اُنہوں نے کہاکہ بی جے پی کی جانب سے گلی کے نکڑ پر جو جلسے منعقد کئے جارہے ہیں وہ زبردست کامیاب ہورہے ہیں۔ مقامی عوام ان جلسوں میں شرکت کررہے ہیں۔

اُنہوں نے کہاکہ اس اجلاس میں مرکزی حکومت کے مواقف عوام پالیسیوں کے بارے میں اور بی آر ایس حکومت کے مخالف عوام پالیسیوں کے بارے میں واقف کیاجارہاہے۔ اُنہوں نے کہاکہ اسمبلی حلقے کے ہیڈ کوارٹرس اور ضلعی سطح کے ہیڈ کوارٹرس میں ریالیاں منظم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ مختلف اسکیمات کے فنڈس کے علاوہ گرام پنچایتوں کو ریاستی حکومت ایک روپیہ نہیں دے رہی ہے۔ اُنہوں نے کانگریس اور بی آر ایس میں خفیہ مفاہمت ہونے کا الزام عائد کیا۔ آئندہ انتخابات میں بی جے پی کسی بھی جماعت سے اتحاد کے بغیر حصہ لے گی۔