تلنگانہ
تکنیکی خرابی، تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں وندے بھارت ٹرین اچانک رک گئی
اس واقعہ پر مسافرین میں تشویش کی لہردوڑگئی تاہم عہدیداروں نے ان مسافرین کی فکرمندی کو دور کرتے ہوئے کہاکہ طوفانی ہواوں کے سبب ریلوے گیٹ کے قریب سگنل کامسئلہ پیدا ہوا
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں تکنیکی خرابی کے سبب وندے بھارت ٹرین تقریبا 20منٹ رک گئی۔کل شب وشاکھاپٹنم سے سکندرآباد جانے والی اس ٹرین میں سگنل کا مسئلہ پیداہواجس کے سبب یہ ٹرین اچانک 20منٹ تک رک گئی۔
اس واقعہ پر مسافرین میں تشویش کی لہردوڑگئی تاہم عہدیداروں نے ان مسافرین کی فکرمندی کو دور کرتے ہوئے کہاکہ طوفانی ہواوں کے سبب ریلوے گیٹ کے قریب سگنل کامسئلہ پیدا ہوا
جس کے نتیجہ میں یہ ٹرین رک گئی تاہم 20منٹ کے بعد یہ مسئلہ حل کرلیاگیا اور یہ ٹرین اپنی منزل کی سمت روانہ ہوگئی۔