سنگاپور جانے والی ایر انڈیا پرواز میں تکنیکی خرابی، مسافرین کو دشواریوں کا سامنا
سنگاپور جانے والے ایرانڈیا طیارہ کے زائد از 200 مسافرین کو دہلی ایرپورٹ پر دشوار کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ کیبن میں ٹمپریچر کے مسئلہ کی وجہ سے انہیں طیارہ سے نیچے اتار دیا گیا۔
نئی (پی ٹی آئی) سنگاپور جانے والے ایرانڈیا طیارہ کے زائد از 200 مسافرین کو دہلی ایرپورٹ پر دشوار کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ کیبن میں ٹمپریچر کے مسئلہ کی وجہ سے انہیں طیارہ سے نیچے اتار دیا گیا۔
بعدازاں تقریباً6 گھنٹوں کی تاخیر سے وہ اپنی منزل کیلئے روانہ ہوئے۔ بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر طیارہ کے ذریعہ چلائی جانے والی پرواز AI2380چہارشنبہ کے روز 11 بجے دن روانہ ہونے والی تھی بہرحال طیارہ میں بیٹھنے کے تقریباًدو گھنٹہ بعد تمام مسافرین کو نیچے اتار دیا گیا کیونکہ ایرکنڈیشننگ سسٹم اور الکٹرک سپلائی سسٹم میں خرابی پائی گئی۔
پی ٹی آئی کے ایک صحافی نے یہ بات بتائی جو اس طیارہ میں سوار تھا۔ بعد ازاں اپنے ایک بیان میں ایرانڈیا نے کہا کہ روانگی سے پہلے زمین پر کیبن میں کولنگ کے مسئلہ کی وجہ سے دہلی سے سنگاپور جانے والی ایرانڈیا کی پرواز نمبرAI2380 کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔
زائد 200 مسافرین کو ٹرمینل بلڈنگ میں لے جایا گیا۔ پی ٹی آئی کے صحافی کے مطابق ارکانِ عملہ نے انہیں طیارہ سے نیچے اتارنے کی کوئی مخصوص وجہ نہیں بتائی تھی۔