دہلی

 دہلی کے چائلڈ کیئر اسپتال میں زبردست آگ لگنے سے سات نوزائیدہ بچوں کی موت

مشرقی دہلی کے وویک وہار علاقے کے ایک اسپتال میں آگ لگنے سے کم از کم سات نوزائیدہ بچوں کی موت ہو گئی۔

نئی دہلی: مشرقی دہلی کے وویک وہار علاقے کے ایک اسپتال میں آگ لگنے سے کم از کم سات نوزائیدہ بچوں کی موت ہو گئی۔

فائر ڈپارٹمنٹ کو ہفتہ کی رات تقریباً 11.32 بجے بیبی کیئر سینٹر میں آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی۔

دہلی فائر سروس (ڈی ایف ایس) کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے یو این آئی کو بتایا، "اسپتال میں آگ لگنے کے واقعے کے بارے میں اطلاع دی گئی اور فوری طور پر نو فائر بریگیڈ کی ٹیم کو موقع پر بھیجاگیا ، کل12 نوزائیدہ بچوں کو بچا لیا گیا لیکن ان میں سے چھ بچوں کی موت ہو گئی جبکہ ایک زخمی ہے اور پانچ بچے زیرعلاج ہیں۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ تقریباً تین سے چار گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ کئی آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے لگی۔ تاہم فائر ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے ابھی تک آگ لگنے کی وجہ نہیں بتائی ہے۔ راحت اور بچاؤ کام ابھی بھی جاری ہے۔

a3w
a3w