دہلی

مقبوضہ کشمیر بالآخر ہندوستان میں واپس ہوگا، وزیر خارجہ کا دعویٰ

وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے آج کہا کہ پاک مقبوضہ کشمیر(پی او کے) ملک کا اٹوٹ حصہ ہے جو آخرکار ہندوستان کے پاس واپس آجائے گا۔

نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے آج کہا کہ پاک مقبوضہ کشمیر(پی او کے) ملک کا اٹوٹ حصہ ہے جو آخرکار ہندوستان کے پاس واپس آجائے گا۔

متعلقہ خبریں
ایرانی وزیر شہری ترقیات سے جئے شنکر کی ملاقات
بلاول بھٹو اور جے شنکر کی ملاقات کا انداز نارمل تھا: امریکی اسکالر

مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی بے چینی اور مسلسل تشدد پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام گزشتہ چند برسوں سے جموں وکشمیر میں ہونے والی زبردست ترقی کو دیکھ رہے ہیں اور متاثر ہورہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کے عوام خط ِ قبضہ پر مثبت تبدیلیاں دیکھ رہے ہیں اور اپنے آپ سے یہ سوال کررہے ہیں کہ آیا ایسی چیزیں ہوسکتی ہیں۔ اگر ہاں ہوسکتی ہیں تو پھر ہم کیوں مصیبت اٹھارہے ہیں اور اس قسم کی بدسلوکی کو قبول کررہے ہیں۔

لہٰذا وہ لوگ بلاشبہ اس سے متاثر ہورہے ہیں۔ ہم یہ دیکھنا پسند کریں گے کہ یہ صورتِ حال کیا رخ اختیار کرتی ہے۔ جئے شنکر‘ مہاراشٹرا کے ناسک میں وشوا بندھو بھارت سے خطاب کررہے تھے۔

یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظفرآباد میں مکمل اتفراتفری پائی جاتی ہے جہاں مقامی عوام بڑھتی مہنگائی اور اونچے برقی بلوں کی وجہ سے بیزار ہوکر شدید احتجاج کررہے ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے پولیس کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر ایک مختلف زمرہ ہے کیونکہ آخرکار مقبوضہ کشمیر‘ ہندوستان (کا حصہ) ہے اور وہ یقینا ہندوستان میں واپس ہوگا۔ میں نہیں سمجھتا کہ ہمیں اس بارے میں کوئی شبہ ہونا چاہئے۔ پاکستان کو دیگر کئی مسائل بشمول بلوچستان اور دیگر حصوں میں مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی مشکلات بھی اس کی ساکھ کو متاثر کررہی ہیں اور اس کے پوری طرح ّڈھیر ہوجانے کا اندیشہ ہے۔ انہیں فی الحال شدید اقتصادی مسائل کا سامنا ہے۔ وہ لوگ صحیح اصلاحات کرتے ہیں یا نہیں اور صحیح پالیسیاں اختیار کرتے ہیں یا نہیں یہ دیکھنا ہوگا کیونکہ ہندوستان کی مخالفت کرنے کی مستقل پالیسی نے پاکستان کو اس مقام پر پہنچادیا ہے جہاں وہ ہے۔

ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ آیا ان کی سوچ میں کوئی تبدیلی آتی ہے یا نہیں۔ جاریہ ہفتہ کے اوائل میں پال گھر میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی یہ واضح کردیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ تھا اور رہے گا۔ کوئی بھی طاقت اس موقف کو چیلنج نہیں کرسکتی۔

a3w
a3w