حیدرآباد

کپڑوں کی خریداری کے دوران دل کادورہ پڑنے سے نوجوان کی موت (ویڈیو وائرل)

دکان کے عملہ نے فوری طور پر پراوین کرشنا کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ تاہم، اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ وہ پہلے ہی انتقال کر چکے تھے۔ ڈاکٹروں کے مطابق، ان کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔

حیدرآباد: پرگتی نگر کے جاکی شوروم میں کپڑے خریدنے کے دوران ایک شخص اچانک دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔ 37 سالہ کلال پراوین کرشنا، جو کپڑے خریدنے کیلئے دکان میں آیا تھا، اچانک گر پڑا اور موقع پر ہی دم توڑدیا۔

واقعہ حیدرآباد کے کے پی ایچ بی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا، جہاں دکان کے عملہ نے فوری طور پر صورتِ حال کی سنگینی کو سمجھا اور پراوین کرشنا کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ تاہم، اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ وہ پہلے ہی انتقال کر چکے تھے۔ ڈاکٹروں کے مطابق، ان کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس اچانک حادثے نے وہاں موجود لوگوں کو گہرے صدمہ میں مبتلا کر دیا۔

a3w
a3w