آندھراپردیش
آندھراپردیش بھر میں "یوگا آندھرا” پروگرام جوش و خروش کے ساتھ جاری
اسی سلسلہ میں ضلع سری ستیہ سائی کے پینوکنڈہ منڈل کے ایرمنچی میں واقع کیا انڈیا کار فیکٹری کے احاطہ میں یوگا آندھرا پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش بھر میں "یوگا آندھرا” پروگرام جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔
اسی سلسلہ میں ضلع سری ستیہ سائی کے پینوکنڈہ منڈل کے ایرمنچی میں واقع کیا انڈیا کار فیکٹری کے احاطہ میں یوگا آندھرا پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
اس پروگرام میں وزیر ساوتی اور کلکٹر چیتن نے شرکت کی اور یوگا آسن کیے۔
اسی طرح نندیال زرعی مارکٹ یارڈ کے احاطہ میں منعقدہ یوگا پروگرام میں وزیراین ایم ڈی فاروق اور کلکٹر راج کُماری نے بھی حصہ لیا۔
ریاست کے مختلف علاقوں میں بھی عوام اور عہدیداروں کی شرکت سے یہ پروگرام کامیاب رہا۔