حیدرآباد

تحریک مسلم شبان: پرانے شہر میں بیروزگاری، غربت، ترک تعلیم سب سے بڑا مسئلہ: دیپاداس منشی

محترمہ دیپاداس منشی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حیدرآباد بالخصوص پرانا شہر میں تبدیلی کے لئے کانگریس حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ بی سی ویلفیر حیدرآباد ڈسٹرکٹ انچارج پونم پربھاکر اور اے آئی سی سی جنرل سکریٹری وانچارج تلنگانہ کانگریس امور محترمہ دیپاداس منشی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حیدرآباد بالخصوص پرانا شہر میں تبدیلی کے لئے کانگریس حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل چور دروازے سے اوقافی جائیدادوں کو غصب کرنے کی سازش: مشتاق ملک
ساوتھ زون کے مختلف مقامات پر قمار بازی اور سٹہ عروج پر!
گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ
حیدرآباد میں مختلف مقامات پرجوئے خانوں کاچلن!
مسلم کنونشن کا جلد انعقاد، صدر تحریک مسلم شبان مشتاق ملک کا بیان

چیف منسٹر اے ریونت ریڈی پرانا شہر کی ہمہ جہتی ترقی کے لئے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ پونم پربھاکر اور دیپاداس منشی دیوان بنکویٹ ہال چادر گھاٹ میں تحریک مسلم شبان کے زیر اہتمام منعقد تہنیتی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

پونم پربھاکر نے کہا کہ پرانا شہر میں بیروزگاری‘ تعلیم وصحت اور غربت‘ اسکولوں کی ناقص حالت‘ غریب بچوں بالخصوص لڑکیوں کی ترک تعلیم ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے حال ہی میں شہر کے 15 حلقوں کے کانگریس امیدوار جنہوں نے اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کیا تھا ان کے ساتھ ایک اجلاس طلب کرکے شہر کے مسائل سے واقفیت حاصل کی اور بہت جلد ان مسائل کے حل کے لئے ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

پونم پربھاکر نے کہا کہ پرانا شہر کے 3 ہزار نوجوانوں نے بڑی کمپنیوں میں اسکل ڈیولپمنٹ کی ٹریننگ دینے صدر تحریک مشتاق ملک کی تجویز کو قبول کیا۔ تاہم پرانا شہر کے عوام کو چاہئے کہ وہ یہاں کے ماحول میں تبدیلی لائیں۔ پونم پربھاکر نے کہا کہ کانگریس حکومت 6 گارنٹی اسکیمات کی عمل آوری میں تمام درخواست گزاروں کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔

انچارج کانگریس امور دیپاداس منشی نے کہا کہ حیدرآباد شہر میں جتنی غریبی ہے ملک کے کسی شہر میں اتنی غریبی نہیں ہے۔ پرانا شہر میں معصوم لڑکیوں کو اس لئے اسکول نہیں بھیجا جاتا کہ ان اسکولوں میں بیت الخلاء نہیں ہے۔ جس کے نتیجہ میں کئی آئی سی ڈی اسکول بند ہوچکے ہیں۔ کانگریس پارٹی کی بی جے پی سے لڑائی نظریاتی لڑائی ہے۔

جو راہول گاندھی آر ایس ایس کے ساتھ لڑرہے ہیں اور نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے وہ بھارت جوڑؤ نیائے یاترا کررہے ہیں۔ دیپاداس منشی نے مائناریٹی ڈیکلریشن پر بہت جلد عمل آوری کا تیقن دیا اور کہا کہ اس کے لئے کانگریس کو مضبوط چہرہ کی تلاش ہے۔

صدر تحریک مشتاق ملک نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ آج کے اجلاس کا مقصد عوام کے مسائل کو حکومت کے روبرو پیش کرنا ہے۔ جنہیں گزشتہ 10 سال کے دوران نظر انداز کردیا گیا۔ انہوں نے پرانا شہر کے اہم مسائل بالخصوص‘ بیروزگاری‘ صحت و تعلیم‘ غربت‘ اسکولوں میں ترک تعلیم‘ پرانا شہر کی ابتر حالت ودیگر مسائل پر روشنی ڈالی اور نچارج وزیر پونم پربھاکر کو مشورہ دیا کہ وہ پرانا شہر کے 3 ہزار نوجوانوں اسکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ کے لئے انتخاب کریں۔

مشتاق ملک نے کہا کہ پرانا شہر کے 80 فیصد لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کے سی آر اور مجلس پر وقف جائیدادوں کی تباہی کا بھی الزام عائد کیا۔ تقریب سے تقی رضا عابدی‘ سید نظام الدین کانگریس ترجمان شیخ اکبر ملک پیٹ انچارج‘ علی مہدی کانگریس مبصر‘ عثمان محمد خاں سکریٹری ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے پرانا شہر کے مسائل سے ریاستی وزیر کو واقف کروایا۔

اس موقع پر تحریک شبان کی جانب سے پونم پربھاکر‘ محترمہ دیپاداس منشی ودیگر مہمانوں کو شال اڑھاکر تہنیت پیش کی گئی۔

تقریر میں کانگریس اقلیتی قائدین صدر ڈی سی سی حیدرآباد سمیر ولی اللہ‘ سینئر قائد محمد مظفر علی خاں‘ فیروز خاں‘ عثمان محمد خاں‘ ایس کے افضل الدین‘ دلاور حسین‘ یوسف دانش‘ ارشد شیخ محمد اعجاز خاں‘ انیل کمار یادو صدر ڈی سی سی سکندرآباد‘ فہیم قریشی سکریٹری کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ایم اے منان نے تقریب کی کارروائی چلائی۔