پرانے شہر میں وحشیانہ قتل ، شاہین نگر سے 5 ماہ کے دولہے کی نعش برآمد
پولیس کے مطابق نوجوان پر لاٹھیوں اور پتھروں سے حملہ کیا گیا۔ فیصل 12 فروری سے لاپتہ بتایا گیا اس کے والدین نے بیٹے کی گمشدگی کی شکایت راچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے بالاپور پولیس اسٹیشن میں درج کرائی تھی۔
حیدرآباد: ایک نوجوان جو گزشتہ دو ہفتوں سے لاپتہ تھا، کا بے دردی کے ساتھ قتل کردیاگیا۔ اس نوجوان کی لاش، اتوار کی صبح شہر کے نواحی علاقہ شاہین نگر کی مینار کالونی سے دستیاب ہوئی ہے جس کی شناخت محمد شفیع فیصل کے طور پر ہوئی ہے۔
پوسٹ مارٹم کے لئے لاش کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان پر لاٹھیوں اور پتھروں سے حملہ کیا گیا۔ فیصل 12 فروری سے لاپتہ بتایا گیا اس کے والدین نے بیٹے کی گمشدگی کی شکایت راچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے بالاپور پولیس اسٹیشن میں درج کرائی تھی۔
پولیس نے پوچھ تاچھ کے لئے فیصل کے دوست کو حراست میں لے لیا۔ متاثرہ نے آخری بار فون پر اس سے بات چیت کی تھی۔ فیصل کی 5ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ اُس نے 12فروری کو اپنے خاندان سے کہا کہ وہ کسی کی عیادت کیلئے عثمانیہ ہاسپٹل جارہا ہے مگر کئی گھنٹوں کے بعد بھی وہ گھر نہیں لوٹا۔
والدین نے اس کے موبائل فون پر بات کرنے کی کئی بار کوشش کی مگر اس کا فون بند پایا۔ سمجھا جارہا ہے کہ متاثر کو اُسی دن قتل کردیا گیا اور اس قتل کے پس پردہ پرانی مخاصمت اور مالی لین دین سمجھا جاتا ہے۔ یہ قتل، ایک وحشیانہ قتل کے واقعہ کے بعد منظر عام پر آیا۔
پی ہری ہرا کرشنا جو ایک انجینئرنگ کا طالب علم بتایا گیا ہے، نے اپنے دوست کا سرقلم کردیا، ہری نے وحشیانہ طور پر دوست کا دل پھاڑ دیا اور اسکی شرم گاہ کاٹ دی۔ بتایا جاتا ہے کہ گرل فرینڈ کو ہراساں کرنے پر ہری نے دوست کا وحشیانہ قتل کردیا۔
وحشیانہ وسنسنی خیز قتل کی یہ واردات، شہر کے مضافاتی علاقہ پداعنبر پیٹ میں اگرچیکہ 18فروری کو پیش آئی مگر یہ واقعہ گذشتہ ہفتہ اس وقت منظر عام پر آیا جبکہ ملزم ہری ہرا کرشنا نے خود کو پولیس کے حوالہ کردیا۔21 سالہ ملزم عبداللہ پور مٹ پولیس اسٹیشن پہنچا اور جرم کا اعتراف کرلیا۔