سوشیل میڈیا

تیجسوی سوریا نے طیارہ کا ایمرجنسی دروازہ کھولا تھا

بالاجی نے کہا کہ انا ملائی نے تیجسوی سوریا کے ایمرجنسی ایگزٹ ڈور کھولنے کی تردید کی ہے جبکہ مرکزی وزیرشہری ہوابازی جیوترآدتیہ سندھیا مان چکے ہیں کہ تیجسوی نے دروازہ کھولا تھا اور اس کے لئے انڈیگوایرلائن سے معافی مانگی تھی۔

چینائی: ٹاملناڈو کے وزیربرقی سینتھل بالاجی نے بی جے پی کے ریاستی صدر کے اناملائی پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریا کے طیارہ کا ایمرجنسی دروازہ کھولنے کے معاملہ میں واضح طور پر جھوٹ بولا ہے۔

متعلقہ خبریں
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکہ سے 11 مزدوروں کی موت، پانچ زخمی
ذات پات کی ہراسانی کی شکایت پر دلت بہن بھائی پر گھر کے اندر درانتیوں سے حملہ
تامل ناڈو میں ’کیرالا اسٹوری‘ کی ریلیز، سخت سیکیوریٹی انتظامات

 انہوں نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ اناملائی نے کہا ہے کہ تیجسوی سوریا نے صرف ہاتھ رکھاتھا دروازہ نہیں کھولا تھا۔ ایمرجنسی دروازہ دونوں جانب ہوتا ہے اور اس کے قریب بیٹھنے والے اس پر اپناہاتھ رکھتے ہیں۔

اس بار دروازہ کیسے کھلا؟۔ انا ملائی نے واضح طور پر جھوٹ بولاہے کہ پرواز میں صرف 30منٹ کی تاخیرہوئی۔ بالاجی نے کہا کہ انا ملائی نے تیجسوی سوریا کے ایمرجنسی ایگزٹ ڈور کھولنے کی تردید کی ہے جبکہ مرکزی وزیرشہری ہوابازی جیوترآدتیہ سندھیا مان چکے ہیں کہ تیجسوی نے دروازہ کھولا تھا اور اس کے لئے انڈیگوایرلائن سے معافی مانگی تھی۔

 بھارتیہ جنتایوا مورچہ(بی جے وائی ایم) کے صدر تیجسوی سوریا اناملائی کے ساتھ چینائی ایرپورٹ سے تریچی جارہے تھے۔ انڈیگو نے اپنے بیان میں کہاتھاکہ 10 دسمبر کو اس چینائی تا تریچیراپلی پرواز میں زائداز 2گھنٹے تاخیر اس لئے ہوئی تھی کہ ایک مسافر نے غلطی سے ایمرجنسی دروازہ کھول دیاتھا۔

اس وقت طیارہ میں مسافرین سوارہورہے تھے اور وہ ٹارمیک پر کھڑا تھا۔ بالاجی  نے کہا کہ بی جے پی کے ریاستی صدر کوحقیقت تسلیم کرلینی چاہئیے اور اگر کوئی غلطی ہوئی ہے تو اس کیلئے عوام سے معافی مانگ لینی چاہئیے۔