دہلی

مودی نے اڈوانی اور جوشی سے ملاقات کرکے ان  کا آشیرواد لیا

پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں واقع کانسٹی ٹیوشن ہاؤس میں منعقدہ این ڈی اے کی میٹنگ میں مسٹر مودی کو قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کی پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے متفقہ طور پر قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کا لیڈر منتخب ہونے کے بعد جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈروں ایل کے اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی سے ملاقات کرکے ان کا آشیرواد لیا۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل
مودی کو کجریوال کو جیل میں ڈالنے پر معافی مانگنی چاہئے:عام آدمی پارٹی

پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں واقع کانسٹی ٹیوشن ہاؤس میں منعقدہ این ڈی اے کی میٹنگ میں مسٹر مودی کو قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کی پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ این ڈی اے نے لوک سبھا انتخابات میں مسلسل تیسری بار کامیابی حاصل کرنے کے بعد مسٹر مودی کو تیسری بار اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کیا ہے۔ مسٹر مودی ایوانِ دستور سے سیدھے مسٹر اڈوانی کی رہائش گاہ کے لیے روانہ ہوئے۔

مودی نے اڈوانی کو پھولوں ک گلدستہ پیش کرکے ان سے آشیرواد لیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس وقت مسٹر اڈوانی کے ساتھ ان کی بیٹی پرتیبھا اڈوانی بھی موجود تھیں۔

اس کے بعد وہ جوشی سے ان کی رہائش گاہ پر ملنے گئے اور ان کا آشیرواد لیا۔ انہوں نے مسٹر جوشی کو گلدستہ پیش کیا اور آشیرواد لیا۔ مسٹر جوشی نے مسٹر مودی کو انگاوستر پہنایا۔ مسٹر مودی نے کچھ دیر ان سے بات چیت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔