تلنگانہ

تلنگانہ: مکان سے 32تولے کے طلائی زیورات کی چوری، دیگر مکانات بھی نشانہ

پولیس سے کی گئی شکایت میں کہا گیا کہ ایک مکان سے چوروں نے 32تولے کے طلائی زیورات کی چوری کرلی جبکہ دیگر دو مکانات سے قیمتی سامان کی چوری کی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے بنڈلہ گوڑہ ایس ایم ولا میں چوری کی بڑی واردات پیش آئی جہاں چوروں نے تین مکانات کونشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش
نارائن پیٹ ضلع کو ختم کرنے کی افواہوں پر بی جے پی کا سخت ردعمل، ڈی کے ارونا کا انتباہ


پولیس سے کی گئی شکایت میں کہا گیا کہ ایک مکان سے چوروں نے 32تولے کے طلائی زیورات کی چوری کرلی جبکہ دیگر دو مکانات سے قیمتی سامان کی چوری کی گئی۔


باورچی خانہ کے دروازے سے یہ چورایک مکان میں داخل ہوئے جہاں چوری کے بعد دوسرے مکانات کو بھی انہوں نے نشانہ بنایا۔


اس سلسلہ میں پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔