تلنگانہ

تلنگانہ پر گرین ٹریبونل کے 500کروڑ کے جرمانہ پر حکم التوا

پالمورو رنگاریڈی پراجکٹ کی تعمیر پر نیشنل گرین ٹریبونل کی جانب سے حکومت تلنگانہ پر عائد 500کروڑ روپے جرمانہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے حکم التواء جاری کیا گیا۔

حیدرآباد: پالمورو رنگاریڈی پراجکٹ کی تعمیر پر نیشنل گرین ٹریبونل کی جانب سے حکومت تلنگانہ پر عائد 500کروڑ روپے جرمانہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے حکم التواء جاری کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
جموں کے دوڈا میں جوشی مٹھ جیسی صورتحال
شیوکمار کو راحت، سی بی آئی کی عرضی خارج
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد

آج سپریم کورٹ میں پالمورو رنگاریڈی پراجکٹ کے متعلق داخل کردہ عرضی پر سماعت کی گئی۔ نیشنل گرین ٹریبونل کی جانب سے عائد کردہ،500کروڑ روپے جرمانہ کے فیصلہ کو حکومت تلنگانہ کی جانب سے چالینج کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ نے پالمورو رنگاریڈی پراجکٹ کو ماحولیاتی کلیرئنس کے مطابق صرف7.15 ٹی ایم سی کے کام جاری رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔

وضاحت کے ساتھ کہا گیا تھا کہ صرف پینے کے لئے پانی کا استعمال کرنا ہوگا۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس ایم ایم سندریش پر مشتمل بنچ نے کہا کہ عوام کی تکالیف کو نظر میں رکھتے ہوئے صرف پینے کے پانی کی ضروریات کی تکمیل کی اجازت دی جارہی ہے۔

حکومت تلنگانہ پر واضح کیا گیا کہ میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ دیا جائے گااور ماحولیات کے تحفظ کیلئے موجود قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں نیشنل گرین ٹریبونل کی جانب سے عائد کردہ 500 کروڑ جرمانہ پر حکم التواء جاری کیا گیا۔ اس کے علاوہ تمام فریقوں کو اندرون چار ہفتہ جوابی حلفنامہ داخل کرنے کیلئے نوٹسیں جاری کی گئی۔