تلنگانہ

تلنگانہ: بی سی طبقات کے لیے 42 فیصد ریزرویشن۔کانگریس لیڈران بذریعہ ٹرین دہلی روانہ

چرلاپلی ریلوے اسٹیشن پر اے آئی سی سی تلنگانہ انچارج مینکشی نٹراجن، ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ، وزرا پونم پربھاکر اور واکٹی سریہری نے جھنڈی دکھا کر ٹرین کو روانہ کیا۔ ان کے ساتھ کانگریس کے دیگر کارکن بھی دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے بی سیز کے لیے 42 فیصد ریزرویشن کے حصول کے مقصد سے کانگریس پارٹی نے ’’چلو دہلی‘‘ پروگرام کا آغاز کیا۔ اس سلسلہ میں کانگریس کے لیڈران حیدرآباد کے چرلہ پلی ریلوے اسٹیشن سے خصوصی ٹرین کے ذریعہ دہلی روانہ ہوئے۔

متعلقہ خبریں
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
محبوب نگر میں جامع مسجد میں دعوتِ افطار، مسلم کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب میں رکن اسمبلی اینم سرینواس ریڈی کی شرکت
حضرت امام حسنؓ کا اسوۂ حسنہ آج بھی امت کے لیے مشعلِ راہ،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

چرلاپلی ریلوے اسٹیشن پر اے آئی سی سی تلنگانہ انچارج مینکشی نٹراجن، ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ، وزرا پونم پربھاکر اور واکٹی سریہری نے جھنڈی دکھا کر ٹرین کو روانہ کیا۔ ان کے ساتھ کانگریس کے دیگر کارکن بھی دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔

کانگریس کا مطالبہ ہے کہ بی سی ریزرویشن بل کو صدرِ جمہوریہ کی منظوری دی جائے۔ اسی مطالبہ کے تحت 6 اگست کو دہلی کے جنتر منتر پر دھرنا دیا جائے گا۔ ہر ضلع سے 25 افراد اس ٹرین کے ذریعہ دہلی گئے۔


دوسری جانب، بی سی ریزرویشن میں اضافہ پر بحث کے لیے کانگریس کے ایم پیز منگل کو پارلیمنٹ میں التوا کی تحریک پیش کریں گے۔ 7 اگست کو پارٹی کے رہنما صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کر کے یادداشت پیش کریں گے۔

اس موقع پر میناکشی نٹراجن نے کہا کہ اگرچہ ریاستی حکومت نے بی سی ریزرویشن کی منظوری دی ہے، لیکن مرکز اس پر رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ریزرویشن کے حصول تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔