حیدرآباد
تلنگانہ: کار سے 50کلوگانجہ ضبط۔ ایک شخص گرفتار
تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے شمس آباد کے قریب حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران بڑے پیمانہ پر گانجہ ضبط کرلیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے شمس آباد کے قریب حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران بڑے پیمانہ پر گانجہ ضبط کرلیاگیا۔
ایرپورٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں کل شب پولیس کی جانب سے چلائی گئی اس مہم کے دوران حالت نشہ میں گاڑی چلانے والے شخص کو پکڑاگیا۔
پولیس نے اس کی کار کی تلاشی لی جس میں 50کلوگانجہ ضبط کیاگیا۔ یہ کارمہاراشٹراکے نمبرپلیٹ کی تھی۔
پولیس نے اس شخص کو حراست میں لے لیا جبکہ اس کے مزید دو ساتھی فرارہونے میں کامیاب رہے۔
پولیس اس سے پوچھ گچھ کررہی ہے تاکہ یہ پتہ چلایاجاسکے کہ یہ گانجہ کس کی ایما پر کہاں منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔