حیدرآباد

مشہور فلمی اداکارہ جمنا چل بسیں

جمنا کو اپنے زمانہ کے عظیم اداکاروں جیسے این ٹی آر، اکینینی ناگیشور راؤ، ساوتری، ایس وی رنگا راؤ اور دیگر کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل رہا۔

حیدرآباد: تلگو فلموں کی معمر اداکارہ وسابق ایم پی جمنا جمعہ کی صبح کو شہر حیدرآباد میں چل بسیں، انہوں نے اپنے مکان میں آج آخری سانس لی۔ وہ پیرانہ سالی سے مربوط امراض کا شکار تھیں۔ جمنا کو ”میسماں“ اپو چیسی پپو کو ووڈ، بھاگیہ  ریکھا، دونگا راموڈو، پوجا پھالم، گنڈماں کھتا، مونگا مبو شیولو اور لیتھا منوشیولو جیسی فلموں سے جانا جاتا تھا۔

متعلقہ خبریں
معروف کوچ مرزا رحمت بیگ کا انتقال
متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چل بسیں
آسٹریلیا کے کپتان پیاٹ کمنس کی والدہ کا انتقال

1965 میں ان کی شادی جولوری رمنا راؤ سے ہوئی تھی۔ پسماندگان میں فرزند ومشی جولوری اور دختر شراونتی جولوری شامل ہیں۔ یہ دونوں فنکار ہیں۔30 / اگست1936 میں کوشلویہ اور سرینواس کے گھر میں جنم لینے والی جمنا کا بچپن، لڑکپن، ضلع گنٹور کے دگی رالہ میں گزرا۔

 انہوں نے اسکول میں اسٹیج فنکار کے طور پر کام کیا۔ ان کی پہلی فلم پٹی ایلو تھی اس کے بعد جمنا نے کئی سوپر ہٹ فلمیں دیں۔ ان کا فلمی کیرئیر تقریباً5دہوں پر مشتمل تھا۔ جمنا کو اپنے زمانہ کے عظیم اداکاروں جیسے این ٹی آر، اکینینی ناگیشور راؤ، ساوتری، ایس وی رنگا راؤ اور دیگر کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل رہا۔