جرائم و حادثات

تلنگانہ:بس میں آگ لگ گئی۔خاتون مسافر زندہ جھلس کرہلاک

بس میں آگ لگنے کے نتیجہ میں ایک خاتون زندہ جھلس کر ہلاک ہوگئی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع جوگولامباگدوال میں پیش آیا۔

حیدرآباد: بس میں آگ لگنے کے نتیجہ میں ایک خاتون زندہ جھلس کر ہلاک ہوگئی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع جوگولامباگدوال میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

تفصیلات کے مطابق کل شب ضلع کے بچوپلی کے قریب والوو پرائیویٹ بس جارہی تھی کہ اس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیاجس کے نتیجہ میں یہ بس الٹ گئی جس کے ساتھ ہی میں اس میں آگ لگ گئی۔

اس واقعہ میں بس جل کرمکمل طورپر خاکستر ہوگئی اور ایک خاتون زندہ جھلس کرہلاک ہوگئی جبکہ دیگر چار مسافرین جھلس گئے۔ ان کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

یہ خاتون بس سے نکلنے کی کوشش کررہی تھی کہ اسی دوران بس شعلہ پوش ہوگئی اور وہ زندہ جھلس کر ہلاک ہوگئی۔یہ بس حیدرآباد سے آندھراپردیش کے ضلع چتور جارہی تھی جس میں اس واقعہ کے وقت تقریبا 40مسافرین سوارتھے۔

بتایاجاتا ہے کہ اس حادثہ کے وقت ڈرائیورحالت نیند میں تھا۔بس کے الٹ جانے کے ساتھ ہی مسافرین اس کے شیشے توڑکر باہرنکل آئے۔