سوشیل میڈیا

تلنگانہ: مشت زنی کر کے آئس کریم میں منی ملانے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

سڑک کے کنارے قلفی اور آئس کریم کا اسٹال چلانے والے ایک شخص کو مشت زنی کرتے ہوئے دیکھا گیا اور اپنی منی (مادہ منویہ) کو آئس کریم اور فالودہ کے برتن میں ملاتے ہوئے دیکھا گیا۔

حیدرآباد: اس واقعہ کو ’ناگوار‘ کہا جا سکتا ہے جو ورنگل ضلع کے نیکونڈا منڈل میں پیش آیا۔ سڑک کے کنارے قلفی اور آئس کریم کا اسٹال چلانے والے ایک شخص کو مشت زنی کرتے ہوئے دیکھا گیا اور اپنی منی (مادہ منویہ) کو آئس کریم اور فالودہ کے برتن میں ملاتے ہوئے دیکھا گیا۔

متعلقہ خبریں
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو
خواتین کو صحت کا خیال رکھنا چاہئے، ڈسٹرکٹ کلیکٹر ڈاکٹر ستیہ سارڈا
ماوسٹ کی سنٹرل کمیٹی رکن جینی،ورنگل میں خود سپرد
ورنگل میں اسکلز ڈیولپمنٹ کمیونٹی سینٹر کا افتتاح، طلبہ میں اسناد کی تقسیم
ہم ٹیلنٹ والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں: وارنگل پولیس کمشنر امبر کشور جھا

اسٹال والے کی شرمناک حرکت کیمرے میں پکڑی گئی اور اس کا ایک ویڈیو ایکس پر شیئر کردیا گیا جسے دیکھنے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔ اطلاعات کے مطابق خاطی دکاندار نیکونڈا منڈل کے امبیڈکر سنٹر میں اپنا آئس کریم کا اسٹال چلاتا ہے۔

آئس کریم بیچنے والے کی شناخت راجستھان کے کالو رام کوربیا کے طور پر ہوئی ہے۔ نیکونڈا پولیس نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 294 کے تحت کھلے عام غیر اخلاقی حرکت کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

فوڈ سیفٹی کے عہدیداروں بشمول فوڈ انسپکٹر کرشنامورتی نے اس کے اسٹال کا دورہ کیا اور جانچ کے لئے آئس کریم کے نمونے اکٹھے کرلئے۔