کھیل

پیٹ کمنس نے محمد سمیع کو اپنی ٹیم کیلئے سب سے بڑا خطرہ قراردیا

کپتان پیٹ کمنس نے اپنے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں اسٹیڈیم میں بیٹھے 1 لاکھ 30 ہزار ہندوستان کے شائقین کو پرسکون رکھنے کے لیے انہیں ہندوستان کے خلاف اپنا بہترین کھیل دکھانا ہوگا۔

احمد آباد: آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ہفتہ کے روز ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میچ سےپہلے ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنی ٹیم کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ کمنس نے پریس کانفرنس میں کہا، ‘شامی بہت اچھا کھیل رہے ہیں۔ ان کی گیندبازی شاندار ہے۔

متعلقہ خبریں
محمد عامر کا معروف انگلش کاؤنٹی کلب سے معاہدہ
عمران ملک‘ بہتر لائن اور لنتھ کے ذریعہ دنیا پر راج کرسکتے ہیں:سمیع
دھون کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے: شاستری
ایشیاء کپ سے قبل بمراہ کا جذباتی پیام
شاہین آفریدی 100 وکٹیں مکمل کرنے کے قریب

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم انڈیا کی کارکردگی پورے ٹورنامنٹ میں بہت اچھی رہی ہے۔ ہندوستان بہت اچھی ٹیم ہے لیکن ہم بھی بہتر کھیل رہے ہیں۔ کپتان پیٹ کمنس نے اپنے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں اسٹیڈیم میں بیٹھے 1 لاکھ 30 ہزار ہندوستان کے شائقین کو پرسکون رکھنے کے لیے انہیں ہندوستان کے خلاف اپنا بہترین کھیل دکھانا ہوگا۔

جب پانچ بار کی عالمی کپ چیمپیئن آسٹریلیا نریندر مودی اسٹیڈیم میں 130,000 لوگوں کے سامنے ہندوستان کا مقابلہ کرے گی توشائقین کا دباؤ بھی ان پر ہوگا اور کپتان پیٹ کمنس چاہتے ہیں کہ شائقین کو پرسکون رکھنے کے لئے آسٹریلیا کے کھلاڑی اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں جس کا فائدہ نفسیاتی طور پر آسٹریلیا کی ٹیم کو مل سکے ۔

کمنز نے ہفتے کے روز کہا، "ظاہر ہے کہ ہجوم یکطرفہ ہو گا، لیکن اس سے زیادہ اطمینان بخش کوئی بات نہیں ہے کہ وہ خاموش رہیں اور کل ہمارے لئے یہی ہدف ہے۔ آپ کو فائنل کے ہر موقع کا فائدہ اٹھانا ہوگا ۔ہم نے ہندوستان میں کئی مرتبہ کرکٹ کھیلا ہے اس لئے شور کوئی نہیں بات نہیں ہے۔

کمنس نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ شور ہوگا ، کافی لوگ موجود رہیں گے لیکن آپ اسے اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دے سکتے۔ آپ کو اس سے پیار کرنا ہوگا اور یہ سوچنا ہوگا کہ کچھ بھی ہوگا ،سب ٹھیک ہوگا ۔ ہم ہندوستان میں بہت کھیلتے ہیں اس لئے شور کوئی نہیں بات نہیں ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا نے لگاتار آٹھ میچ جیت کر فائنل میں داخلہ حاصل کیا ہے، حالانکہ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی 10 میچوں کی ناقابل شکست کارکردگی سے کھلاڑیوں کے حوصلے کافی بلند ہیں۔

 کمنز نے کہا، “ہمارے لیے ایک خوشگوار چیز یہ ہے کہ مجھے اب بھی ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ ہم نے پورا کھیل کھیلا ہے۔ "شاید ہمیں ہر جیت کے لیے جدوجہد کرنی پڑی ہے اور ہم نے جیتنے کا راستہ تلاش کرلیا ہے لیکن الگ الگ کھلاڑی مختلف وقت پر کھڑے ہوئے ہیں۔”

کمنز نے کہا، "میرے خیال میں یہ اعتماد رکھتے ہوئے، یہ جانتے ہوئے کہ ہمیں کسی بھی ٹیم کو چیلنج کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔” "ہم اس کے ذریعے ایک راستہ تلاش کر سکتے ہیں اور تمام لڑکوں کو کل کے لیے اس سے کافی اعتماد ملے گا۔”

آسٹریلیائی کپتان نے کوہلی اور روہت کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ ان کو آؤٹ کرنے کے لیے ہمارے پاس خاص منصوبہ ہے۔ ہم انہیں کسی بھی قیمت پر جلد آوٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم ٹاس کے بارے میں زیادہ نہیں سوچ رہے ہیں۔ ہم اپنا 100 فیصد دینا چاہتے ہیں۔ کمنز نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی بڑے میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بڑے میچوں میں ہمارے مختلف کھلاڑی آگے آتے ہیں اور پرفارم کرتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ اس بار فائنل میں بھی ہمارے کھلاڑی آگے آئیں گے اور اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

فائنل سے پہلے پچ کے سلسلے میں آسٹریلیائی کپتان نے پچ پر خاص توجہ نہیں دی اور کہا کہ یہ دونوں ٹیموں کے لئے یکساں ہوگی ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ اپنے ملک میں اپنی وکٹ پر کھیلنے کے کچھ فائدے ضرور ہوتے ہیں۔

a3w
a3w