تلنگانہ

تلنگانہ: ایک شخص آنگن واڑی مرکز کے انڈے کھلے بازار میں فروخت کرتاہوا پکڑا گیا

تلنگانہ کے وقارآباد ضلع کے چودھا پور میں ایک شخص آنگن واڑی مرکز کے مرغی کے انڈے کھلے بازار میں فروخت کرتاہوا پکڑا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وقارآباد ضلع کے چودھا پور میں ایک شخص آنگن واڑی مرکز کے مرغی کے انڈے کھلے بازار میں فروخت کرتاہوا پکڑا گیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

طلبہ کو دیئے جانے والے مرغی کے انڈے کھلے بازار میں 5روپے کے حساب سے فروخت کئے گئے۔اس واقعہ نے مقامی افراد کو حیرت زدہ کردیا۔

ان انڈوں پر سرکاری مہر لگنے کے باوجود یہ انڈے بے خوفی سے فروخت کئے گئے۔اس بارے میں پوچھے جانے پر اس شخص نے کہا کہ سنگاریڈی ضلع کے توپران کے وینکٹیش نامی شخص نے اسے یہ انڈے فراہم کئے۔

جب وینکٹیش سے پوچھا گیاتو اس نے کہا کہ وہ ایک گاڑی کا ڈرائیور ہے جو آنگن واڑی مراکز کو مرغی کے انڈے سپلائی کرتی ہے۔

مقامی افراد نے حکام سے مطالبہ ہے کہ ان افرادکے خلاف کارروائی کی جائے جو مرغی کے انڈے طلبہ کو فراہم کرنے کے بجائے کھلے بازار میں فروخت کررہے ہیں۔

a3w
a3w