حیدرآباد

تلنگانہ میں بی جے پی زیادہ نشستوں پر کامیاب ہوگی:کشن ریڈی

یہ کہتے ہوئے کہ دانشور اور تعلیمیافتہ افراد بی جے پی کی تائید کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے دوران بی آر ایس کی مخالف حکومت کی وجہ سے ریاست میں کانگریس برسراقتدار آئی۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر سیاحت و تلنگانہ بی جے پی کے سربراہ کشن ریڈی نے آج کہا ہے کہ اِس مرتبہ ریاست میں ان کی پارٹی سب سے زیادہ تعداد میں لوک سبھا نشستوں پر کامیاب ہوگی۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

 انہوں نے ورنگل۔ کھمم۔ نلگنڈہ گریجویٹس ایم ایل سی انتخابات کے سلسلہ میں یادادری پائی پاس روڈ پر پارٹی کے قائدین اور حامیوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ تلنگانہ بی جے پی کے لئے موافق ماحول دیکھا جارہا ہے۔

 یہ کہتے ہوئے کہ دانشور اور تعلیمیافتہ افراد بی جے پی کی تائید کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے دوران بی آر ایس کی مخالف حکومت کی وجہ سے ریاست میں کانگریس برسراقتدار آئی۔

 انہو ں نے سابق وزیراعلیٰ چندر شیکھر راؤ پر اپنی خود کی پارٹی کے ارکان اسمبلی کے تحفظ کے موقف میں نہ ہونے پر تنقید کی اور کہا کہ ایسے موقف میں نہ رہنے کے باوجود لوک سبھا انتخابات میں عوام سے ووٹ مانگے گئے۔

a3w
a3w