تلنگانہ
تلنگانہ:ضلع جگتیال میں قتل کی واردات
مقتول جس کی شناخت 35سالہ سمن کے طورپر کی گئی ہے،پر لاٹھیوں اورچاقووں سے حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیاگیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کا قتل کردیا۔یہ واردات کل شب ضلع کے کماری پلی میں پیش آئی۔
مقتول جس کی شناخت 35سالہ سمن کے طورپر کی گئی ہے،پر لاٹھیوں اورچاقووں سے حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیاگیا۔
اس واقعہ کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔