کرناٹک

چیف منسٹر کرناٹک نے خواتین کیلئے مفت بس سفر کی اسکیم کا آغاز کیا

عہدیداروں نے کہا کہ اس سے روزانہ 41.8 لاکھ خواتین کو فائدہ ہوگا اور ریاستی خزانے کو سالانہ 4,051.56 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔

بنگلورو: کرناٹک کے چیف منسٹر سدارامیا نے اتوار کو شکتی یوجنا کا آغاز کیا، جس کے تحت ریاست کی خواتین سرکاری بسوں میں مفت سفر کر سکیں گی۔

متعلقہ خبریں
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
ناک کے ذریعہ استعمال کی اولین کووڈ ویکسین کی 26 جنوری کو لانچ
”آپ خود کو بار بار پٹوانے ہمارے ہاتھوں میں چھڑی کیوں دیتے ہیں:“ سدارامیا کا بی جے پی قائدین پر طنز
راہول گاندھی کا چیف منسٹر سدارامیا کو مکتوب

اس اسکیم کا آغاز ودھانا سودھا میں کیا گیا جس میں نائب چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار، وزیر ٹرانسپورٹ راملنگا ریڈی، وزیر اعلیٰ اور دیگر نے شرکت کی، جہاں اس اسکیم کے لوگو کی نقاب کشائی کی گئی۔

یہ اسکیم ان پانچ ضمانتوں میں سے ایک ہے جس کا وعدہ حکمران جماعت نے اپنے انتخابی منشور میں کیا تھا۔ عہدیداروں نے کہا کہ اس سے روزانہ 41.8 لاکھ خواتین کو فائدہ ہوگا اور ریاستی خزانے کو سالانہ 4,051.56 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔

خواتین سیوا سندھو حکومت کے پورٹل پر اندراج کرکے شکتی اسمارٹ کارڈ کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔ تب تک حکومت ہند، کرناٹک یا سرکاری ملکیتی دفاتر کی طرف سے جاری کردہ ایک درست تصویری شناختی کارڈ پیش کرکے اسکیم کے فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

مسٹر سدارامیا نے تمام ضلع انچارج وزراء کو اپنے اپنے اضلاع میں اسکیم شروع کرنے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم سے کام کرنے والی خواتین کے سفری اخراجات میں بچت اور اسے گھریلو ضروریات پر خرچ کرنے میں مدد ملے گی۔

a3w
a3w