تلنگانہ
تلنگانہ: یادادری بھونگیرضلع میں لاری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے ولی گوڑم منڈل حدود میں ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ بھونگیر–چٹیال شاہراہ پر ناتل گوڑم اور اکھم پلی کے درمیان ولی گوڑم کی طرف جا رہی ایک لاری میں اچانک صبح کے وقت آگ بھڑک اٹھی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے ولی گوڑم منڈل حدود میں ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ بھونگیر–چٹیال شاہراہ پر ناتل گوڑم اور اکھم پلی کے درمیان ولی گوڑم کی طرف جا رہی ایک لاری میں اچانک صبح کے وقت آگ بھڑک اٹھی۔
لاری سے شعلے بلند ہوتے دیکھ کر ڈرائیور اور کلینر فوری طور پر چوکس ہو گئے اور گاڑی کو فوراً روک کر نیچے اتر گئے، جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا
تاہم آگ کے شعلے بہت تیزی سے بھڑکنے لگے، جس کے سبب سڑک پر سفر کر رہے دیگر گاڑی سواروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے کئی گاڑی سواروں نے اپنی گاڑیاں وہیں روک دیں، جس کے باعث سڑک پر شدید ٹریفک جام ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے۔ واقعے کی اصل وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔