تلنگانہ

تلنگانہ: دل کا دورہ پڑنے سے ایک کم عمر طالب علم کی اسکول میں موت ہوگئی

آج صبح وہ معمول کے مطابق ہاسٹل میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک دل کادورہ پڑنے سے گرپڑا۔

حیدرآباد: دل کا دورہ پڑنے سے ایک کم عمر طالب علم کی اسکول میں موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع ونپرتی میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
دل کا دورہ پڑنے سے ایس ایس سی طالبہ کی موت
محترمہ چاند بی بی معلمہ منڈل پرجاپریشد اپر پرائمری اسکول کوتّہ بستی منڈل جنگاؤں کو کارنامہ حیات ایوارڈ
محبوب نگر: المدینہ کالج میں ایک اور انجینئرنگ کالج کا اضافہ، حکومت تلنگانہ کی منظوری
محبوب نگر کوتعلیمی ہب میں تبدیل کا منصوبہ، جی کے انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی منظوری
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی

ضلع کے اڈٹلاگاوں کا یہ طالب علم، گوپال پیٹ منڈل مستقرمیں ایس سی بوائز ہاسٹل میں آٹھویں جماعت میں تعلیم حاصل کررہا تھا۔

آج صبح وہ معمول کے مطابق ہاسٹل میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک دل کادورہ پڑنے سے گرپڑا۔

ساتھی طلبا اوراسکول حکام نے اس کو اسپتال منتقل کیاتاہم ڈاکٹرس نے معائنہ کے بعد اس کو مردہ قراردیا۔ ہاسٹل میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے نے طالب علم کو گرتے ہوئے ریکارڈ کیا۔

طالب علم کے باپ کی چار ماہ قبل مستری کا کام کرتے ہوئے حادثاتی طور پر پھسل کرگرنے سے موت ہو گئی تھی۔