تلنگانہ

تلنگانہ: سنگارینی کوئلہ کی کان میں حادثہ، نوجوان مزدور ہلاک

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایس ایل ٹی مشین میں خرابی آنے پر وہ اس کا جائزہ لے رہے تھا کہ اچانک کان کی دیوار منہدم ہو گئی۔ شراون کمار کوئلہ کی تہوں اور مشین کے درمیان پھنس کر بے ہوش ہو گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے منچریال ضلع کے مندامری علاقہ میں واقع سنگارینی کوئلہ کی کان میں پیش آئے حادثہ میں ایک نوجوان مزدور ہلاک ہو گیا۔ راما کرشنا پور سے تعلق رکھنے والے شراون کمار جنرل اسسٹنٹ کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے عارضی طور پر ایس ایل ٹی آپریٹر کے فرائض انجام دے رہاتھا۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش
نارائن پیٹ ضلع کو ختم کرنے کی افواہوں پر بی جے پی کا سخت ردعمل، ڈی کے ارونا کا انتباہ


حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایس ایل ٹی مشین میں خرابی آنے پر وہ اس کا جائزہ لے رہے تھا کہ اچانک کان کی دیوار منہدم ہو گئی۔ شراون کمار کوئلہ کی تہوں اور مشین کے درمیان پھنس کر بے ہوش ہو گیا۔


واقعہ کی اطلاع ملتے ہی حکام نے فوری طور پر زخمی کو اسپتال منتقل کیا۔ بہتر علاج کے لیے کریم نگر لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی اس کی موت ہو گئی۔

مزدور یونین کے قائدین نے اس واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ حکام کی لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔