مشرق وسطیٰ

سعودی عرب، گاڑیوں میں فاصلہ نہ رکھنے پر بھاری جرمانہ عائد کرنا ہوگا

محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ نہ چھوڑنے پر 150 تا 300 رالا تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ریاض: سعوردی عرب میں ڈرائیونگ کے دوران گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ نہ چھوڑنے والوں کے خلاف اہم فیصلہ کرلیا گیا۔ محکمہ ٹریفک نے خبردار کیا ہے کہ ایسا کرنا سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، جس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
عوام کی توجہ کیلئے وہیکلس پر نوجوانوں کی کرتب بازی
مساجد کے لاوڈ اسپیکر کا معاملہ ایک بار پھر بمبئی ہائی کورٹ پہنچا
پی سی بی چیرمین کا جئے شاہ کو انتباہ

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ نہ چھوڑنے پر 150 تا 300 ریال تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

محکمہ ٹریفک کے مطابق گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ برقرار رکھنا اچانک بریک لگنے کی صورت میں حادثات سے بچاؤ کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’ضوابط کی پابندی کرنے والی ٹیکسیوں سے ہی سفر کیا جائے۔‘

الاقتصادیہ کے مطابق سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ٹیکسیوں کے لیے متعدد تکنیکی خصوصیات مقرر کی گئی ہیں۔ ٹیکسی میں پانچ برس سے زیادہ پرانے ماڈل کی کار استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔‘بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی۔

a3w
a3w