تلنگانہ
تلنگانہ: مور کا سالن بنانے کی روایتی ترکیب کی ویڈیو بنانے والے کے خلاف کارروائی کامطالبہ: ویڈیو
تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع سے تعلق رکھنے والا پرانئے کمارگذشتہ چند دنوں سے یوٹیوب چینل چلارہا ہے۔

حیدرآباد: مور کا سالن بنانے کی روایتی ترکیب کو اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کرنے والا شخص پریشانی میں گھر گیا کیونکہ جانوروں کے تحفظ کے لئے سرگرم افراد اورتنظیموں نے اس کے خلاف کارروائی کرنے کا حکام سے مطالبہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع سے تعلق رکھنے والا پرانئے کمارگذشتہ چند دنوں سے یوٹیوب چینل چلارہا ہے۔
اس نے ایک ویڈیو بناتے ہوئے اپنے چینل پر اپ لوڈ کیا جس میں اس نے مور کے گوشت سے روایتی سالن پکانے کی ترکیب کی تفصیلات بتائیں۔
اس ویڈیو کو اس کے چینل پر دیکھنے والوں نے اس پر نہ صرف برہمی کااظہار کیا بلکہ اس کے خلاف کارروائی کرنے کا حکام سے مطالبہ کیا کیونکہ مور کے شکار پر پابندی ہے۔