تلنگانہ

تلنگانہ: دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد علیل طلبا محبوب نگرضلع اسپتال میں زیرعلاج

انہوں نے حکام کو بہتر علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی ریونت ریڈی نے اس واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں اورمتاثرین کو بہتر علاج فراہم کرنے کا مشورہ دیا ۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نارائن پیٹ کے مگنورزیڈپی اسکول میں دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد بیمارطلبا کا محبوب نگر ضلع اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
رس گلا کھانے سے 70 افراد بیمار
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
کانگریس ورکرس، کاسٹ سروے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں: صدر ٹی پی سی سی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جامع سروے، غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ

اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ طلباکی صحت مستحکم ہے تاہم ان دونوں کو ڈاکٹروں کی خصوصی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ محبوب نگر کے ضلع کلکٹر نے بیمار بچوں کی عیادت کی۔

انہوں نے حکام کو بہتر علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی ریونت ریڈی نے اس واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں اورمتاثرین کو بہتر علاج فراہم کرنے کا مشورہ دیا ۔

انہوں نے ہدایت دی کہ لاپرواہی کرنے والے متعلقہ عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ طلباء کو غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی کے معاملہ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔