شمال مشرق

خالصتان کا حامی امرت پال سنگھ گرفتار

آئی جی پی گل نے بتایا کہ امرت پال سنگھ کو گرفتار کرکے ڈبروگڑھ جیل بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ریاست کا ماحول خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے اس تمام کارروائی کے دوران ریاست میں امن برقرار رکھنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔

چنڈی گڑھ: پنجاب پولیس اور انٹیلی جنس ونگ نے ایک مشترکہ آپریشن میں اتوار کی صبح موگا کے روڈے گاؤں کے ایک گردوارے سے ‘وارث پنجاب دے’ کے سربراہ اور خالصتان کے حامی مفرور امرت پال سنگھ کو نیشنل سیکورٹی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی فوجی حماس کے سامنے بری طرح ناکام : امریکی انٹلیجنس
صوبہ پنجاب میں پاکستان کے رمیش سنگھ اروڑہ پہلے سکھ وزیر
بھارت بند، پنجاب میں بسیں سڑکوں سے غائب
اسرائیلی انٹلیجنس کے لئے کام کرنے والے فلسطینی گرفتار
او ٹی پی شیئرنگ ملزم سے این آئی اے پوچھ تاچھ

انسپکٹر جنرل آف پولیس (ہیڈ کوارٹر) سکھ چین سنگھ گل نے کہا کہ امرت پال اور اس کے ساتھیوں کے خلاف 36 دن کے طویل تلاشی آپریشن کے بعد امرت پال کو آج صبح 7.45 بجے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ امرت پال گاؤں کے گرودوارہ میں چھپا ہوا ہے، جس کی وجہ سے پولیس نے پورے گاؤں کو گھیرے میں لے لیا۔

 امرت پال سنگھ کے پاس فرار کا کوئی راستہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے گرودوارے کے وقار کو برقرار رکھتے ہوئے کارروائی کی اور امرت پال کو باہر آنے پر مجبور کیا گیا۔

آئی جی پی گل نے بتایا کہ امرت پال سنگھ کو گرفتار کرکے ڈبروگڑھ جیل بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ریاست کا ماحول خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے اس تمام کارروائی کے دوران ریاست میں امن برقرار رکھنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔

قابل ذکر ہے کہ پولس پہلے ہی امرت پال سنگھ کے کئی ساتھیوں کو این ایس اےکے تحت گرفتار کر کے ڈبرو گڑھ جیل بھیج چکی ہے۔ دو دن قبل امرت پال کی اہلیہ کرندیپ کور کو بھی لندن جانے کی کوشش کے دوران امرتسر ہوائی اڈے پر روک لیا گیا تھا جہاں سے تقریباً چار گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد انہیں اس کے گاؤں واپس بھیج دیا گیا تھا۔

a3w
a3w