تلنگانہ
تلنگانہ: راما گنڈم فرٹیلائزرس اینڈ کیمیکلس لمیٹڈ میں امونیا گیس کا اخراج
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، فیکٹری کی پیداوار تقریباً 15 دنوں تک بند رہنے کا امکان ہے، جس سے کمپنی کو تقریباً 200 کروڑ روپے کا نقصان ہوسکتا ہے راماگنڈم میں واقع یہ پلانٹ گیس پر مبنی یوریا تیار کرتا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع پداپلی میں واقع راما گنڈم فرٹیلائزرس اینڈ کیمیکلس لمیٹڈ میں کل شام امونیا گیس کا اخراج ہوا۔ جیسے ہی یہ واقعہ پیش آیا، فیکٹری انتظامیہ فوری طور پر الرٹ ہوگیا اور یوریا کھاد کی پیداوار کے عمل کو روک کر پلانٹ کو شٹ ڈاؤن کر دیا گیا۔
تاحال یہ واضح نہیں ہو پایا کہ اس واقعہ میں کوئی مزدور یا ملازم متاثر ہوا یا نہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، فیکٹری کی پیداوار تقریباً 15 دنوں تک بند رہنے کا امکان ہے، جس سے کمپنی کو تقریباً 200 کروڑ روپے کا نقصان ہوسکتا ہے راماگنڈم میں واقع یہ پلانٹ گیس پر مبنی یوریا تیار کرتا ہے۔
یہاں روزانہ 2,200 میٹرک ٹن امونیا اور 3,850 میٹرک ٹن یوریا تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ امونیا گیس کے اخراج سے ماحولیات پر منفی اثرات اور حفاظتی خدشات پیدا ہوئے ہیں، جن کی تحقیقات جاری ہیں۔