امریکہ و کینیڈاتلنگانہ

تلنگانہ، مثالی سرمایہ کاری کا مرکز۔ وزیرتارک راما راو کا گول میز اجلاس سے خطاب

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ تلنگانہ، مثالی سرمایہ کاری کا مرکز ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ تلنگانہ، مثالی سرمایہ کاری کا مرکز ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
لکشمی بم نہیں عنقریب سیاسی ایٹم بم پھٹنے والے ہیں: پونگولیٹی
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ

انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ ریاست کسی بھی قسم کی تجارتی یونٹس کے قیام کے لئے درکارتمام وسائل، ترقی پسند صنعت دوست پالیسیوں اور مستحکم اختراعات والے ماحول دوست نظام کی حامل ہے۔

تارک راما راو جنہوں نے ریاست میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے اپنے دورہ امریکہ کے موقع پر انہوں نے اب تک کئی کمپنیوں کو ریاست میں سرمایہ کاری کے لئے کامیابی کے ساتھ راغب کیا ہے، کے سلسلہ کی کڑی کے طورپر نیویارک میں سرمایہ کاروں کے گول میز اجلاس میں شرکت کی جس کا اہتمام مشترکہ طورپرہندوستانی قونصلیٹ نیویارک اور یوایس انڈیا اسٹریٹیجک پارٹنرشپ فورم کی جانب سے کیاگیا تھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ اپنے 14 ترجیحی شعبہ جات میں کئی طرح کے مواقع رکھتی ہے۔تلنگانہ،ایسے سرمایہ کاروں کے لئے مثالی گیٹ وے بننے تیار ہے جو ہندوستان کو اپنے مرکز کے طورپر منتخب کرنا چاہتے ہیں۔

تارک راما راو نے نیویارک کے ساتھ اپنے گہرے تعلقات کاذکر کیا جہاں انہوں نے تعلیم حاصل کی تھی اورکام کیا تھا۔

اس موقع پر ہندوستانی قونصل جنرل رندھیر جیسوال نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ عالمی تجارتی تبادلہ خیال کے لئے اٹوٹ حصہ بن گیا ہے۔

انہوں نے تارک راما راو کی بے مثال حرکیاتی شخصیت کی ستائش کی۔

اس موقع پر پرنسپال سکریٹری آئی ٹی جئیش رنجن،اسپیشل چیف سکریٹری انوسٹ منٹ اینڈ پروموشن اینڈ این آرآئی امور سی وشنو وردھن ریڈی اوردوسرے موجود تھے۔

اسی دوران تارک راما راو نے تین ہزارکروڑروپئے سے زائد کی سرمایہ کاری کے لئے آگے آنے پر میڈٹرانک کمپنی سے اظہار تشکر کیا ہے۔

یہ کمپنی طبی آلات کے شعبہ میں بڑے پیمانہ پر سرمایہ کاری کرے گی جو ملک کی سب سے زیادہ سرمایہ کاری میں سے ایک ہوگی۔سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹرپرسرگرم تارک راما راونے اس خصوص میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمپنی عالمی سطح کی نگہداشت صحت ٹکنالوجی کی حامل ہے جو سب سے زیادہ چیلنج سے بھرے صحت کے مسائل کو دور کرنے کے اقدامات کرتی ہے اور ا ختراعات کے ذریعہ زندگیوں کو تبدیل کرتی ہے۔

انہوں نے اس کمپنی کی جانب سے حیدرآباد کو اپنی بنیاد بنانے پر اس سے اظہار تشکر کیااور کہا کہ اس سے طبی آلات کی تحقیق اور اختراعات کیلئے عالمی مرکز بننے تلنگانہ کا موقف مزید مستحکم ہوسکے گا۔

انہوں نے کہاکہ 350 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ کی نئی سرمایہ کاری کے بعد اس کمپنی کی حیدرآبادمیں سرمایہ کاری، نصف بلین امریکی ڈالر تک جاپہنچی ہے۔

کمپنی کے اگزیکٹیو نائب صدر و صدر سرجیکل مائیک میرینونے کہا کہ ہندوستان ٹکنالوجی اختراعات میں عالمی مرکز کے طورپر جانا جاتا ہے اور ہم نگہداشت صحت کے شعبہ میں اختراعات کے لئے عالمی مارکٹ کے طورپرابھرنے کی صلاحیت میں یقین رکھتے ہیں۔

حیدرآباد نے کمپنی کے لئے اسٹراٹیجک مقام کے طورپر خود کو ثابت کیا ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہندوستان میں اس بڑی سرمایہ کاری کیلئے تلنگانہ حکومت سے اشتراک کیاجارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم ہندوستان کے نگہداشت صحت ایکو سسٹم میں سرمایہ کاری کیلئے پابند عہد ہیں۔