حیدرآباد

مودی،10 لاکھ ملازمتوں کو پُر کرنے کے پابند عہد: کشن ریڈی

کشن ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں ہم نے پیپر لیک معاملہ کودیکھاجس سے ملازمتوں پرتقرر میں رکاوٹ پیداہوئی۔وزیراعظم نے مہارت پرمبنی ملازمت کوترجیح دی ہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر کشن ریڈی نے کہا ہے کہ وزیراعظم مودی، دس لاکھ ملازمتوں کو پُرکرنے کے پابند عہد ہیں۔انہوں نے دہلی سے ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ روزگار میلہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ طورپر 3.60 ملازمتوں کو پہلے ہی پُرکرلیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
چندبے وقوف لوگ مودی کو دیوتا بناتے ہیں: کے ٹی آر
اپوزیشن قائدین کو جیل میں ڈال دینا مودی کی گارنٹی: ممتا بنرجی
رام مندر کی تعمیر، دفعہ 370 اور 3 طلاق کی تنسیخ میں بی جے پی کامیاب: وزیر اعظم مودی
مودی، ملک کے وقار کی دھجیاں اُڑا رہے ہیں: سونیا گاندھی

انہوں نے روزگارمیلہ کے تحت سرکاری محکمہ جات میں نوتقرر شدہ افراد کو مودی کی جانب سے حوالے کئے جانے والے تقررناموں کی تقسیم کی سکندرآباد میں سوامی وویکانند انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کے آڈیٹوریم میں تقریب سے دہلی سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی، دیئے گئے نشانہ کے مطابق مخلوعہ ملازمتوں کو پُرکرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

 تاہم بعض قانونی مسائل کے سبب اس میں تاخیر ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ہم نے پیپر لیک معاملہ کودیکھاجس سے ملازمتوں پرتقرر میں رکاوٹ پیداہوئی۔وزیراعظم نے مہارت پرمبنی ملازمت کوترجیح دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے لئے آئندہ 25برس اہم ہیں۔