تلنگانہ

تلنگانہ: 9 یونیورسٹیوں کے لیے نئے وائس چانسلرز کا تقرر

گورنر جیشنو دیو ورما نے وائس چانسلرز کی تقرری کے دستاویزات پر دستخط کیے، جس کے بعد حکومت نے باضابطہ طور پر احکامات جاری کر دیے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی 9 یونیورسٹیوں کے لیے ریاستی حکومت نے نئے وائس چانسلرز کا تقرر کیا ہے، جن میں ایک مسلم بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں
حکومت، موسیٰ ریور پروجیکٹ کیلئے پُرعزم: بھٹی وکرمارکہ
خانگی کالجس، ریاست گیرہڑتال سے دستبردار
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!
اللہ کے نزدیک عزت کا معیار صرف تقویٰ ہے، مولانا حافظ پیر شبیر احمد کا بیان

گورنر جیشنو دیو ورما نے وائس چانسلرز کی تقرری کے دستاویزات پر دستخط کیے، جس کے بعد حکومت نے باضابطہ طور پر احکامات جاری کر دیے ہیں۔

تقرریاں درج ذیل ہیں:

  1. عثمانیہ یونیورسٹی: کمار
  2. کاکتیہ یونیورسٹی: پرتاپ ریڈی
  3. مہاتما گاندھی یونیورسٹی: پروفیسر خواجہ الطاف حسین
  4. تلنگانہ یونیورسٹی: یادگیری راؤ
  5. پالامورو یونیورسٹی: جی این سرینواس
  6. تلگو یونیورسٹی: نیتیا نندا راؤ
  7. شاتاواہانا یونیورسٹی: اومیش کمار
  8. پروفیسر جے شنکر تلنگانہ اسٹیٹ ایگریکلچرل یونیورسٹی: الڈاس جانیا
  9. کونڈا لکشمن باپو جی تلنگانہ ہارٹی کلچر یونیورسٹی: پروفیسر راجی ریڈی

یہ تقرریاں تعلیمی نظام میں بہتری اور ترقی کے لیے اہم قدم ثابت ہوں گی۔