دہلی

20سال میں پہلی مرتبہ ضمنی الیکشن کیلئے ووٹرس لسٹ پر نظر ثانی

تقریباً 20 برس میں پہلی مرتبہ الیکشن کمیشن نے ضمنی اسمبلی الیکشن کیلئے 5 حلقوں کی فہرست رائے دہندگان پر نظر ثانی کی ہے تاکہ بے داغ فہرست رائے دہندگان تیار ہو۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) تقریباً 20 برس میں پہلی مرتبہ الیکشن کمیشن نے ضمنی اسمبلی الیکشن کیلئے 5 حلقوں کی فہرست رائے دہندگان پر نظر ثانی کی ہے تاکہ بے داغ فہرست رائے دہندگان تیار ہو۔

پچھلی مرتبہ خصوصی نظر ثانی 2006 میں ٹاملناڈو میں ضمنی الیکشن کیلئے کی گئی تھی۔ عوامی نمائندگی قانون 1950 کی دفعات کے حوالے سے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ فہرست رائے دہندگان پر ہر الیکشن اور ضمنی الیکشن سے قبل نظر ثانی کی جانی چاہئے۔

فہرست رائے دہندگان پر نظر ثانی کی جائے یا نا کی جائے اس کا فیصلہ ضرورت کے مطابق الیکشن کمیشن کو کرنا ہوتا ہے۔ 4 ریاستوں میں 5 اسمبلی نشستوں پر ضمنی الیکشن 19 جون کو ہونے والا ہے۔

ووٹوں کی گنتی 23 جون کو ہوگی۔ کیرالا، مغربی بنگال اور پنجاب کے فی کس ایک حلقہ میں اور گجرات کے 2 حلقوں میں ضمنی الیکشن ہونے والا ہے۔