تلنگانہ

تلنگانہ: اے پی ایس ایف سی نے سابق رکن اسمبلی اے جیون ریڈی کے ارکان خاندان کو نوٹس جاری کی

آندھراپردیش اسٹیٹ فائنانس کارپوریشن (اے پی ایس ایف سی) نے آرمور کے سابق رکن اسمبلی و بی آرایس لیڈر اے جیون ریڈی کے ارکان خاندان کو نوٹس جاری کی ہے جو جیون ریڈی مال کے مالک ہیں۔

حیدرآباد: آندھراپردیش اسٹیٹ فائنانس کارپوریشن (اے پی ایس ایف سی) نے آرمور کے سابق رکن اسمبلی و بی آرایس لیڈر اے جیون ریڈی کے ارکان خاندان کو نوٹس جاری کی ہے جو جیون ریڈی مال کے مالک ہیں۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
رام مندر سے متعلق کانگریس کے خلاف وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز : جیون ریڈی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

سابق رکن اسمبلی کے ارکان خاندان نے مال کی تعمیر کیلئے سال 2017میں اس مالی ادارہ سے 20کروڑروپئے کا قرض حاصل کیا تھا تاہم وہ قرض کی رقم کی واپسی میں ناکام رہے۔

سابق رکن اسمبلی کا خاندان 40کروڑروپئے واجب الادا ہے جس میں اصل رقم کے علاوہ سود بھی شامل ہے۔کارپوریشن کے عہدیداروں نے جیون ریڈی کی بیوی رجیتا کو نوٹس جاری کی۔

یہ نوٹس آرمور میں ان کے مکان کے دروازے پر لگادی گئی۔جیون ریڈی کو حال ہی میں منعقدہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے راکیش ریڈی سے شکست کا سامنا کرناپڑا تھا۔واضح رہے کہ تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے بھی آرمور میں ان کو لیز پر دی گئی 7000مربع گزاراضی کا کرایہ 7کروڑروپئے ادانہ کرنے پر سابق رکن اسمبلی کو نوٹس جاری کی ہے۔

انہوں نے اس اراضی پر جیون ریڈی مال کی تعمیر کی اور کئی تجارتی اداروں کو اسے کرایہ پر دیا۔سابق رکن اسمبلی کو ایک اور دھکہ اُس وقت لگاجب نارتھ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹید نے مال کی بجلی منقطع کردی۔این پی ڈی سی ایل آرمور کے ڈیویثرنل انجینئر سی ایچ ہریش چندرانائک کے مطابق مال کا انتظامیہ 2.5کروڑروپئے کی رقم اداکرنے میں ناکام رہا۔