تلنگانہ

تلنگانہ: چھوٹی بہن کی مشتبہ موت کے بعد فرار بڑی بہن کا آڈیو کلپ وائرل

تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے کورٹلہ ٹاون میں چھوٹی بہن کی مشتبہ موت کے بعد فرار بڑی بہن کا آڈیو کلپ وائرل ہوگیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے کورٹلہ ٹاون میں چھوٹی بہن کی مشتبہ موت کے بعد فرار بڑی بہن کا آڈیو کلپ وائرل ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
جمعیۃ علماء ہند ضلع جگتیال کا گستاخ رسول نرسنگھانند کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

دیپتی،ٹاون کے بھیمودی دوبا علاقہ میں واقع اپنے مکان میں مردہ پائی گئی تھی جس کے بعد ہی سے اس کی بڑی بہن چندنا ایک لڑکے کے ساتھ لاپتہ ہوگئی تھی۔

پولیس نے مکان سے شراب کی بوتلیں برآمد کیں۔چندنا کی جانب سے اس خصوص میں جاری کردہ آڈیو کلپ میں اس نے اپنے بھائی اور باپ کو بتایا کہ اس نے اپنی چھوٹی بہن کا قتل نہیں کیا ہے۔

اس نے کہاکہ دیپتی اور اس نے پیر کی شب شراب نوشی کی تھی۔اس کے ایک ساتھی کی مدد سے وہ شراب لائی تھی۔دیپتی اپنے بوائے فرینڈ کو مدعو کرنا چاہتی تھی تاہم اس نے انکار کردیا۔بعد ازاں دیپتی کے بارہااصرار پر اس نے بوائے فرینڈ کو بلانے کیلئے رضامندی ظاہر کی۔دیپتی فون پر بات کرتے ہوئے صوفہ پر سوگئی اور اس کو سوتاہوا دیکھ کر وہ گھر سے چلی گئی۔

اس نے گھر سے جانے سے پہلے کچھ رقم بھی لے لی۔اس آڈیو کی تصدیق نہ ہی پولیس اور نہ ہی دیپتی کے والدین نے کی۔

دیپتی کے باپ سرینواس نے منگل کی صبح اس کو فون کیا تھا تاہم فون نہ اٹھانے پر اس نے چندنا کو فون کیا تھا جو سوئچ آف تھا۔دیپتی کا باپ اپنی بیوی کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کے لئے حیدرآباد گیا ہوا تھا۔