کرناٹک

کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپئے کی پیشکش، چیف منسٹر سدارامیا کا بی جے پی پر بڑا الزام

سدارامیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’وہ گزشتہ ایک سال سے میری حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمارے اراکین اسمبلی کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھی۔

بنگلورو: کرناٹک کے چیف منسٹر سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو پالا بدلنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے ‘آپریشن لوٹس’ کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی امیدوار ویشویشور ریڈی خاندان کے اثاثے 4,568 کروڑ
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
”آپ خود کو بار بار پٹوانے ہمارے ہاتھوں میں چھڑی کیوں دیتے ہیں:“ سدارامیا کا بی جے پی قائدین پر طنز
راہول گاندھی کا چیف منسٹر سدارامیا کو مکتوب

سدارامیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’وہ گزشتہ ایک سال سے میری حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمارے اراکین اسمبلی کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھی۔

 انہوں نے کوشش کی، لیکن ناکام رہے۔ ان مبینہ کوششوں کے باوجود ایک بھی ایم ایل اے کانگریس نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے کرناٹک میں لوک سبھا انتخابات میں کانگریس پارٹی کی بہتر کارکردگی کے بارے میں بھی امید ظاہر کی اور کہا کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات کی طرح اس بار بھی کانگریس کو ووٹروں کی وسیع حمایت حاصل ہوگی۔

کرناٹک میں 28 پارلیمانی سیٹوں کے لیے دو مرحلوں میں 26 اپریل اور 7 مئی کو انتخابات ہوں گے۔ بی جے پی نے 2019 کے عام انتخابات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور 25 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ کانگریس صرف ایک سیٹ برقرار رکھنے میں کامیاب رہی تھی۔