حیدرآباد

عوام‘ انتخابات میں بی آر ایس کو شکست دیں: کشن ریڈی

جی کشن ریڈی نے آج بی جے پی کے دفتر واقع نامپلی میں یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم لہرایا۔ بعد ازاں جی کشن ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علیحدہ تلنگانہ تحریک میں حصہ لے کر 1200 نوجوانوں نے جان کی قربانی دی تھی۔

حیدر آباد: مرکزی وزیر و صدر بی جے پی تلنگانہ جی کشن ریڈی نے آئندہ انتخابات میں بی آر ایس کو شکست دینے کی اپیل کی۔ ریاست کا اقتدار چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور ان کے خاندان کو حوالے کیا جائے تو ریاست میں خاندانی حکمرانی، بدعنوانی، رشوت خوری میں اضافہ ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں
موسیٰ پروجیکٹ نیا نہیں، متاثرین کی بازآبادکاری کا وعدہ: وزیر راج نرسمہا
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
شعبہ معدنیات میں مزید اصلاحات، پالیسی ساز فیصلے متوقع : کشن ریڈی
طاقت کے نشہ میں چور سرکش قوتیں مٹ جاتی ہیں، مسلمان تاریخ کے اوراق سے سبق لینا سیکھیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید

 جی کشن ریڈی نے آج بی جے پی کے دفتر واقع نامپلی میں یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم لہرایا۔ بعد ازاں جی کشن ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علیحدہ تلنگانہ تحریک میں حصہ لے کر 1200 نوجوانوں نے جان کی قربانی دی تھی۔

ان کی قربانیوں کے بعد تلنگانہ ریاست قائم ہوا تھا۔ ریاست کے قائم ہونے کے بعد سی ایم کے سی آر اور ان کے خاندان کو ریاست کا اقتدار حاصل ہوگیا۔ ریاستی کابینہ کے اہم قلمدان سی ایم کے سی آر اور ان کے افراد خاندان کے پاس ہیں۔

 یہ خاندان ریاست تلنگانہ میں غیر جمہوری طریقہ پر من مانی کررہے ہیں۔ انہوں نے بی آر ایس کے وزراء پارٹی کے قائدین دیگر پر الزام عائد کیا کہ وہ کوئی بھی تجارت میں 30 فیصد حصہ طلب کررہے ہیں۔ انہوں نے سی ایم کے سی آر اور ان کے خاندان پر ہزاروں کروڑوں روپے کے اثاثہ جات اور دولت کمانے کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ایس حکومت کا اسٹیرنگ مجلس کے پاس ہے۔ یہ سیاسی جماعت ہمیشہ برسر اقتدار جماعت سے مفاہمت کرتی ہے۔ اس سے قبل مجلس نے کانگریس سے مفاہمت کرکے فوائد حاصل کئے تھے۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس اور کانگریس کو مسترد کرکے بی جے پی کا ساتھ دیں۔

اس موقع پر پارٹی کے قائدین اندرسین ریڈی، ایم ششی دھر ریڈی، این وی ایس ایس پربھاکر، گیتا مورتی، ایف ایس لائق علی، کرشنا ساگر منوہر ریڈی، میر فراست علی باقری کے علاواہ دیگر موجود تھے۔