تلنگانہ

تلنگانہ: اسکول میں بچوں کے لیے بینک کا آغاز

بینک کے روزمرہ کے کام انجام دیتے ہوئے بچے حساب کتاب میں مہارت حاصل کر رہے ہیں اور ذمہ داری کا احساس بڑھا رہے ہیں۔ والدین نے بھی اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بچوں میں بچت کی عادت پروان چڑھے گی۔

حیدرآباد: چھوٹی عمر سے ہی بچوں میں مالی نظم و ضبط پیدا کرنے کے مقصد سے تلنگانہ کے ضلع پداپلی کے سلطان آباد منڈل کے گرے پلّی میں واقع ضلع پریشد ہائی اسکول کے اساتذہ نے طلبہ کے ساتھ "اسکول بینک آف گرے پلّی” کا آغاز کیا ہے۔ یہ بینک بالکل ایک حقیقی بینک کی طرح روزانہ کام کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد
لوکل باڈیز انتخابات کے سلسلے میں کانگریس قائد عثمان بن محمد الہاجری کا اہم دورہ


طلبہ رقم جمع اور نکالنے کے لیے فارم استعمال کر رہے ہیں اور کے وائی سی کے ذریعہ اکاؤنٹس کھول رہے ہیں۔ اسکول کے جملہ 207 طلبہ میں سے اب تک 121 طلبہ نے کھاتے کھول لیے ہیں۔


استاد وینکٹیش نے بتایا کہ "آج کل ڈگری پڑھنے والے بھی بینک فارم صحیح طرح سے نہیں بھر پاتے، اسی لیے ہم نے سوچا کہ اگر بچوں کو یہ چیزیں بچپن میں سکھائی جائیں تو مستقبل میں یہ ان کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوں گی۔”


طلبہ کا کہنا ہے کہ خود بینک کے کام کاج سنبھالنے سے وہ بہت سی نئی چیزیں سیکھ رہے ہیں۔


اساتذہ کا ماننا ہے کہ اس طرح کے عملی تجربات نہ صرف مالی نظم و ضبط سکھاتے ہیں بلکہ طلبہ میں خود اعتمادی، قیادت کی صلاحیت اور ٹیم ورک جیسی خصوصیات بھی پیدا کرتے ہیں۔

بینک کے روزمرہ کے کام انجام دیتے ہوئے بچے حساب کتاب میں مہارت حاصل کر رہے ہیں اور ذمہ داری کا احساس بڑھا رہے ہیں۔ والدین نے بھی اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بچوں میں بچت کی عادت پروان چڑھے گی۔

اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس ماڈل کو دیگر سرکاری اسکولوں میں بھی متعارف کرانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔