شمال مشرق

آسام میں مشتبہ جہادی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

پولیس نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس موریگاؤں ہیمنت کمارداس نے کہا کہ پولیس نے ہفتہ کی رات سراغ ملنے پر ضلع کے چینی ماڑی علاقہ میں دھاوا کیا۔

گوہاٹی: آسام کے ضلع موریگاؤں میں ایک بنگلہ دیشی شہری کو جس پرجہادی ہونے کا شبہ ہے گرفتارکرلیاگیا۔ اس نے غیرقانونی طریقہ سے فہرست رائے دہندگان میں اپنا نام درج کرالیاتھا۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان میں داخل ہونے کی کوشش، 25افراد گرفتار

پولیس نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس موریگاؤں ہیمنت کمارداس نے کہا کہ پولیس نے ہفتہ کی رات سراغ ملنے پر ضلع کے چینی ماڑی علاقہ میں دھاوا کیا۔ اس نے بنگلہ دیشی پاسپورٹ رکھنے والے ایک شخص کو گرفتارکرلیا جس نے ایک خاتون کے مکان میں پناہ لے رکھی تھی۔ گرفتارشخص کا نام اسلام منڈل بتایاجاتا ہے۔

 اس پر جہادی ہونے کا شبہ ہے۔ پولیس عہدیدار نے کہا کہ وہ اسمبلی الیکشن میں ووٹ بھی ڈال چکا ہے۔ پولیس نے ایک 14 سالہ لڑکے کو بھی بنگلہ دیشی شہری ہونے کے شبہ میں حراست میں لیا ہے۔